قومی خبریں

خصوصی ٹرینوں میں مزدوروں کو مفت کھانا تقسیم کرے گی ’گرودوارہ پربندھک کمیٹی‘

دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ نے بتایا کہ دہلی کے مختلف گرودواروں سے لنگر پکا کر بلا تفریق مذہب تمام مسافروں کو ضرورت کے مطابق کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

منجندر سنگھ سرسا
منجندر سنگھ سرسا  

نئی دہلی: دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی خصوصی ٹرینوں سے اپنے ریاستوں کے لئے سفر کرنے والے مزدوروں، طالب علموں، سیاحوں، عقیدت مند وغیرہ کے لئے ان کے سفر کے دوران انہیں ٹرینوں میں ان کے کمپارٹمنٹ میں تازہ مقوی اور گرم کھانے کے پیکٹ مفت تقسیم کرے گی۔

Published: undefined

دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ دہلی کے مختلف گرودواروں سے لنگر پکا کر مذہب، ذات، فرقہ میں امتیاز کیے بغیر تمام مسافروں کو ان کے سفر کے دوران ضرورت کے مطابق پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے اور اگر کوئی مسافر اضافی پیکٹ کا مطالبہ کرے گا، اسے اضافی پیکٹ بھی مفت دستیاب کروایا جائے گا۔ اس غذا کی تقسیم کا نظم، نئی دہلی، پرانی دہلی، نظام الدین آنند وہار اور ان تمام ریلوے اسٹیشنوں پر کیا جائے گا جہاں سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی ریل گاڑیاں ان کے مطلوبہ مقامات پر چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھانا دیگر ریاستوں سے چلنے والی ٹرینوں جو کہ دہلی سے ہوکر گزریں گی، کے مسافروں کو بھی دستیاب کروایا جائے گا۔

Published: undefined

منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سیوادار تمام ریلوے اسٹیشنوں کے گراؤنڈ اسٹاف سے تال میل قائم کرکے متعلقہ اسٹیشن پر نزدیکی گردوارے کے لنگر سے تازہ، غذائیت سے بھرپور اور گرم کھانے کے پیکٹ پیش کریں گے تاکہ ریل مسافروں کو کھانے کی ضروریات کو مناسب وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

Published: undefined

کووڈ۔19 کی آفت میں معلنہ قومی لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی میں پھنسے کارکنوں، سیاحوں، طالب علموں وغیرہ کو کھانے کو یقینی بنانے کے لئے دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی مختلف گرودواروں کے ذریعے روزانہ تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو تازہ اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کر رہی ہے۔

Published: undefined

کمیٹی نے کووڈ۔19 میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل، پیرامیڈیکل اسٹاف کو رہائش اور کھانے کا مفت اہتمام کیا ہے۔ کمیٹی نے اس وقت ایمس، صفدر جنگ، رام منوہر لوہیا، لیڈی ہارڈنگ کے میڈیکل اہلکاروں کے لئے گرودوارہ بنگلہ صاحب، گرودوارہ رکاب گج صاحب، گرودوارہ موتی باغ دھولا کنواں وغیرہ میں 200 ڈاکٹروں کو ایر کنڈیشن والے مفت رہائش کے انتظامات اور مقوی غذا کا انتظام کیا ہے۔

Published: undefined

منجندر سنگھ سرسا کے مطابق وبا سے لڑنے والے جنگ بازوں (کورونا وائرس) کو دہلی گردوارہ کمیٹی محفوظ، مناسب اور سہولت سے لیس رہائش اور کھانے کا بندوبست اس وقت تک کرے گی جب تک وبا سے یہ جنگ مکمل طور پر نہیں جیت لی جاتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined