قومی خبریں

دہلی: کوڑے کے پہاڑ کو لے کر چونکانے والی رپورٹ، غازی پور میں لینڈ فِل کی اونچائی 40 میٹر سے 60 میٹر ہو گئی

رپورٹ پر غور کرنے کے بعد این جی ٹی نے تسلیم کیا کہ ایم سی ڈی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کوڑا ہٹانے کے سلسلے میں مقررہ وقت منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>غازی پور میں کوڑے کا پہاڑ/ ویڈیو گریب</p></div>

غازی پور میں کوڑے کا پہاڑ/ ویڈیو گریب

 

دہلی میں غازی پور میں کوڑے کے پہاڑ کو کم کرنے کے تمام دعوؤں کے درمیان نیشنل گرین ٹریبیونل کے ذریعہ تعینات کورٹ کمشنر اور وکیل کاتیاینی کی تازہ رپورٹ آ گئی ہے۔ اس میں کئی حیران کرنے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔ غازی پور میں لینڈ فِل کی اونچائی 40 میٹر سے بڑھ کر 60 میٹر ہو جانے سے آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق غازی پور میں کوڑے کے پہاڑ کی مقررہ حد 40 میٹر تھی جو اب بڑھ کر 60 میٹر ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف وہاں پر کوڑا ہٹانے کی حالت بدتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لینڈ فِل سائٹ پر میتھین وینٹ لگائے گئے ہیں لیکن میتھین کو اکٹھا کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ رپورٹ پر غور کرنے کے بعد این جی ٹی نے تسلیم کیا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے ذریعہ سامنے آئے سنگین حالات اور شواہد کو دیکھتے ہوئے این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس پرکاش شریواستو کی بنچ نے ایم سی ڈی کو کوڑا ہٹانے کے سلسلے میں مقررہ وقت منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

این جی ٹی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سالڈ ویسٹ ضابطوں کے تحت اجازت سے زیادہ کوڑا جمع نہ کیا جائے۔ صحت سے متعلق خطرے، تحفظ اور بار بار آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام یقینی کرنے کے لیے مناسب بایو مائننگ اور مینجمنٹ منصوبہ کو عمل میں لایا جائے۔

Published: undefined

ویسے کوڑا پروسیس کرنے کے لیے ابھی تک ایم سی ڈی نے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان میں ایم سی ڈی کا سب سے بڑا منصوبہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ شامل ہے۔ الگ الگ جگہوں پر لگائے گئے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹوں پر ہی ایم سی ڈی ہر دن 8000 ٹن کے قریب کوڑا ٹھکانے لگا رہی ہے۔ ان پلانٹوں پر کوڑا کو جلا کر بجلی تیار کی جاتی ہے۔ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ پی پی پی ماڈل پر لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined