قومی خبریں

کپل سبل کانگریس سے مستعفی، سماجوادی پارٹی نے بنایا راجیہ سبھا امیدوار

سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ 16 مئی کو استعفی دے چکے۔ وہ اب سماجوادی پارٹی سے راجیہ سبھا کے امیدوار بنائے گئے ہیں

راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے کپل سبل / تصویر آئی اے این ایس
راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے کپل سبل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اب راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔ انہیں سماجوادی پارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔۔ کپل سبل نے اطلاع دی کہ انہوں نے 16 مئی کو ہی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

کپل سبل نے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک آزاد آواز ہونی چاہئے، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ نیز آواز اگر آزاد ہوتی ہے تو لوگوں کو یہ معلوم چلتا ہے کہ یہ کسی سیاسی جماعت کی آواز نہیں ہے بلکہ لوگوں کی آواز ہے۔

Published: 25 May 2022, 1:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ ’’ہم حزب اختلاف میں رہ کر اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں، جو مودی حکومت کی مخالفت کرے۔ میں خود اس کے لئے کوشش کروں گا۔‘‘

کپل سبل کے استعفی پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کپل سبل بڑے لیڈر رہے ہیں۔ ایک پر فیصلہ ہو گیا ہے، دو پر جلد ہی ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی کو ابھی مزید دو سیٹوں کے لئے امیدواوروں کا اعلان کرنا ہے، ڈمپل یادو اور جاوید علی خان کے ناموں پر بحث ہو رہی ہے تاہم پارٹی نے حتمی طور پر انہیں امیدوار بنانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Published: 25 May 2022, 1:40 PM IST

کپل سبل نے حال ہی میں لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ معلومات کے مطابق، سبل نے سپریم کورٹ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی نمائندگی کی تھی۔ اعظم خان کو دو سال جیل میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ خیال رہے کہ اگلے ماہ ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی 11 سیٹیں شامل ہوں گی۔

Published: 25 May 2022, 1:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 May 2022, 1:40 PM IST