قومی خبریں

دہلی: رہائشی کالونیوں میں 65 ہزار لیٹر یومیہ صلاحیت والے آر او پلانٹ نصب ہوں گے

یہ پانی عوام کے لیے بالکل مفت ہوگا۔ ہر آر او مشین میں روزانہ 50000 لیٹر صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ جب پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے تو ان کے ذریعے 65 ہزار لیٹر تک پانی پہنچایا جا سکتا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: گرمی کے موسم میں بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی کی طلب کی وجہ سے دہلی میں آبی وسائل پر دباؤ ہے۔ ایسے حالات میں پانی کی آلودگی پر قابو پانے اور آبادی کے حساب سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ’جل بورڈ‘ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت دہلی کی رہائشی کالونیوں میں بڑے آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔

Published: undefined

یہ پانی عوام کے لیے بالکل مفت ہوگا۔ ہر آر او مشین میں روزانہ 50000 لیٹر صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ جب پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے تو ان کے ذریعے 65 ہزار لیٹر تک پانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ ایسے خاندانوں کو آر ایف آئی ڈی کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ اس کو پنچ کر کے وہ آر اوز واٹر ڈسپنسر سے پانی حاصل کر سکیں۔

Published: undefined

پانی کی طلب کے مطابق 10 لیٹر اور 20 لیٹر کی مقدار میں پانی تقسیم کیا جائے گا۔ جہاں پہلے مکینوں کو ٹینکروں سے پانی لینے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اب آر او پلانٹس کی تنصیب سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ جے جے کالونیوں کے لوگوں کو صاف پانی کی دستیابی سے راحت ملے گی۔

Published: undefined

دہلی جل بورڈ نے اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں جے جے کالونیوں میں 30 آر او پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پلانٹس چوبیس گھنٹے کام کریں گے، تاکہ لوگوں کو پانی کے ٹینکر آنے کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ یہ آر او پلانٹس مختلف مقامات پر 8-10 ڈسٹری بیوشن یونٹس سے لیس ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined