قومی خبریں

رام منوہر لوہیا اسپتال کے طبی عملہ کے 151 افراد کی خدمات ختم

رام منوہر لوہیا اسپتال نے اپنے طبی عملہ کے 151 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے، اسپتال نے اب ان کے مقام پر مستقل ملازمین کی تقرری کر دی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: دہلی کے مشہور رام منوہر لوہیا اسپتال نے کورونا کے دور میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملہ کے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کرتے تھے اور اسپتال میں گزشتہ 12-13 سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

Published: undefined

اسپتال کے اس اقدام کی وجہ سے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو معاشی قلت کا سامنا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ان کی جانب سے کی گئیں خدمات کا انہیں یہ پھل دیا گیا ہے۔ ملازمین نے اسپتال کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا اور کینڈل مارچ بھی نکالا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ان کی ایک نہیں سنی گئی۔

Published: undefined

ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملہ میں وزیر اعظم کے دفتر اور مرکزی وزارت صحت تک گہار لگائی ہے اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔ وہ اسپتال انتظامیہ سے لگاتار درخواست کر رہے ہیں کہ انہیں خدمات پر بحال کر دیا جائے مگر انہیں بحال نہیں کیا جا رہا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 151 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے اس لئے نکالا گیا ہے کیونکہ ان کے مقام پر اب مستقل ملازمین کو نقرری دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد نرسنگ اسٹاف کو جھٹکا لگا اور وہ بہت زیادہ غم و غصہ میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’’حکومت کو ہماری کوئی فکر نہیں ہے، ہم اب کس طرح اپنے خاندان کی پرورش کریں گے!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined