قومی خبریں

دہلی: ریپ کے بعد قتل کی گئی بچی کے اہل خانہ سے راہل گاندھی کی ملاقات، ’انصاف کے راستہ پر میں ساتھ ہوں‘

ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک 9 سال کی بچی کے ساتھ درندگی کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے، بدھ کی صبح کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کی صبح راجدھانی دہلی میں عصمت دری اور قتل کی شکار ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملک کو شرمسار کر دینے والے اس واقعہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ متاثرہ بچی کی لاش کو اہل خانہ کی مرضی کے بغیر نذر آتش کر دیا گیا۔ راہل گاندھی صبح کے وقت دہلی کینٹ علاقہ میں پہنچے جہاں 9 سال کی بچی کی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا۔

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST

متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کنبہ سے بات کی ہے اور کنبہ صرف اور صرف انصاف چاہتا ہے۔ کنبہ کے افراد کہہ رہے ہیں کہ کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے، لہذا ان کی پوری مدد ہونی چاہیئے۔ جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک راہل گاندھی ان کے ساتھ ہے اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST

راہل گاندھی نے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے کہا، ’’والدین کے آنسو صرف ایک بات کہہ رہے ہیں، ان کی بیٹی، ملک کی بیٹی انصاف کی حقدار ہے اور اس انصاف کے راستہ پر میں ان کے ساتھ ہوں۔‘‘

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST

خیال رہے کہ دہلی چھاؤنی کے اولڈ نانگل گاؤں میں اتوار کی شام نانگل شمشان گھاٹ میں دلت فیملی کی 9 سالہ لڑکی پانی لینے گئی لیکن وہ کبھی واپس نہیں لوٹ پائی، کیونکہ مجرمانہ روش کے لوگوں نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کر کے اسے مار ڈالا اور بغیر والدین کی اجازت سے جبراً آخری رسومات ادا کر دی۔

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST

اہل خانہ کے مطابق شمشان گھاٹ میں موجود لوگوں نے بچی کی موت کرنٹ لگنے سے ہونے کی بات کہی، لیکن اس سے پہلے کہ پولیس موقع تک پہنچتی بچی کی لاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئی۔ بعد میں پولیس نے عصمت دری اور قتل کا معاملہ درج کیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں آئی پی سی کی دفعات 304، 342 ور 201 کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے۔ چونکہ لڑکی دلت طبقہ سے تعلق رکھتی تھی اس لئے ملزمان پر ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔ نیز پوکسو ایکٹ کا بھی اطلاق کیا گیا ہے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Aug 2021, 10:21 AM IST