
تصویر : آئی اے این ایس
نئے سال کے موقع پر جہاں نوجوان طبقہ مختلف انداز سے جشن منانے کی تیاری میں ہے وہیں دہلی پولیس نے بھی مستعدی کا پیغام دیتے ہوئے چاک و چوبند رہنے کا اشارہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی ٹریفک پولیس بدھ کی شام 7 بجے سے کسی بھی گاڑی کو کناٹ پلیس کے انر، مڈل یا آؤٹر سرکل میں آنے یا جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ایسا اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے اور لوگ بغیر کسی پریشانی کے نئے سال کا جشن منا سکیں۔
Published: undefined
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ انڈیا گیٹ کے آس پاس علاقوں میں اگر بدھ کے روز زیادہ لوگ پیدل چلتے ہیں تو گا ڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے نئے سال کی تقریبات ختم ہونے تک ٹریفک میں تبدیلی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ کناٹ پلیس کی طرف جانے والی گاڑیوں کو منڈی ہاؤس، بنگالی مارکیٹ، رنجیت سنگھ فلائی اوور، منٹو روڈ، پٹیل چوک اور دیگر علاقوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گول ڈاک خانہ، کالی باڑی مارگ، پنت مارگ، کاپرنکس مارگ، منٹو روڈ اور ونڈسر پلیس جیسے مقامات پر پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پرپارکنگ دستیاب ہو گی۔
Published: undefined
نئے سال کا جشن منانے انڈیا گیٹ جانے والوں کے لیے ٹریفک پولیس نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں کیونکہ انڈیا گیٹ پر پارکنگ کی جگہ محدود ہے۔ وہیں چڑیا گھرمیں بھی بڑی بھیڑ متوقع ہے، جس کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک جام ہو سکتا ہے۔ اس لیے عام لوگ اور ڈرائیوروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حضرت نظام الدین اور پرگتی میدان کے درمیان بھیروں روڈ، متھرا روڈ سے گریز کریں۔
Published: undefined
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والے لوگوں کو تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستوں جیسے آرایم ایل اسپتال روڈ، مندر مارگ، رانی جھانسی روڈ، یا ونڈسر پلیس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نئے سال کی شام سے پہلے دہلی پولیس اور ٹریفک پولیس نے راجدھانی میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی آپریشن شروع کیا ہے۔ دہلی پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو کا استعمال کریں اور ہر حال میں نشے میں گاڑی چلانے سے گریز کریں۔
Published: undefined
تقریبات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے یا بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی عام لوگوں اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں، ٹریفک قوانین اور روڈ ڈسپلن کی پابندی کریں اور تمام چوراہوں پر تعینات ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں واٹس ایپ نمبر 8750871493 اور ہیلپ لائن نمبر 25844444-1095/011 کے ذریعہ اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined