قومی خبریں

دہلی اور این سی آر میں جھما جھم بارش کا سلسلہ جاری، کئی علاقوں میں پانی بھرا، محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری

دہلی اور این سی آر میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیرآب آ گئے، 17 اگست تک مزید بارش کا امکان ہے۔ ہماچل، جموں کشمیر، یوپی سمیت متعدد ریاستوں میں ریڈ اور اورینج الرٹ، لینڈ سلائیڈ کا خطرہ ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بھاری بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بھاری بارش / آئی اے این ایس

 
IANS

دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اتوار کی رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ایک طرف گرمی اور حبس سے راحت ملی ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔ انڈیا گیٹ، اکشر دھام، رفیع مارگ، نظام الدین، منٹو روڈ، آئی ٹی او اور نوئیڈا سمیت متعدد علاقوں میں جھما جھم بارش جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں 13 اگست تک ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 14 سے 17 اگست کے دوران درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے۔

Published: undefined

بارش کے باعث دہلی کے ساتھ نوئیڈا اور غازی آباد کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج آندھی اور بارش کے ساتھ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کا یہ سلسلہ صرف دہلی تک محدود نہیں، بلکہ اتر پردیش کے 30 سے زائد اضلاع شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، خصوصاً مشرقی اتر پردیش میں حالات سنگین ہیں۔ اس کے علاوہ، جموں و کشمیر کے ادھم پور، ریاسی، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ، جبکہ اتراکھنڈ کے اترکاشی، رودر پریاگ اور چمولی میں 15 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زائد بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہواؤں کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

Published: undefined

پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، سب ہمالیائی مغربی بنگال و سکم، چھتیس گڑھ اور ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ اضلاع میں 41 سے 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں اور درمیانی بارش کے امکان کے پیش نظر اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہماچل پردیش میں مسلسل بارش کے نتیجے میں زمین کھسکنے اور پانی کے تیز بہاؤ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ریاستی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق رواں مانسون سیزن میں اب تک 229 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 119 افراد کی موت بارش سے متعلق حادثات میں اور 110 کی جانیں سڑک حادثات میں گئیں۔

Published: undefined

ہماچل پردیش میں آج 12 اگست کو اُونا، بلاس پور، ہمیر پور، چمبا اور کُلو میں بھاری بارش کا یلو الرٹ، جبکہ کانگڑا، منڈی اور سرمور میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور ڈھلوانی علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید یہ کہ 13 اور 14 اگست کو کانگڑا، کُلو، منڈی اور سرمور میں اورینج الرٹ، جبکہ اُونا، بلاس پور، ہمیر پور، چمبا، شِملہ اور سولن میں یلو الرٹ برقرار رہے گا۔ 14 اگست کو شِملہ میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی وارننگ ہے اور 15 اگست کو کُلو، شِملہ اور سرمور میں یلو الرٹ رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں بارش کے باعث کئی ریاستوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined