فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی میٹرو میں سفر کرنے والوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن یعنی ڈی ایم آر سی نے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر کرایہ بڑھایا ہے۔ یہ آج یعنی 25 اگست سے لاگو ہو گیا ہے۔ تمام لائنوں پر 1 روپے سے 4 روپے اور ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر 1 روپے سے 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
ڈی ایم آر سی کے مطابق اب دہلی میٹرو کا کم از کم کرایہ 11 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 64 روپے ہوگا۔یہ تبدیلی 8 سال بعد کی گئی ہے، جس سے لاکھوں مسافروں کے اخراجات متاثر ہوں گے۔ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر کرایہ 5 روپے بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "دہلی میٹرو خدمات کا مسافر کرایہ آج یعنی 25 اگست 2025 (پیر) سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ کم سے کم ہے، جو سفر کی مسافت کے مطابق صرف ₹ 1 سے ₹ 4 تک ہو گا (ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کے لیے ₹ 5 تک)۔ نیا کرایہ 25 اگست 2025 سے موثر ہو گا۔"
Published: undefined
ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ کرایہ میں یہ اضافہ آپریشن لاگت اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ قدم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیکھ بھال کے اخراجات کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined