
دہلی میٹرو / آئی اے این ایس
دہلی میٹرو کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دہلی کے 3 میٹرو اسٹیشنوں کا نام بدلا جائے گا۔ راج کلش یاترا میں شامل وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے یہ اعلان کیا ہے۔ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ پیتم پورہ میٹرو اسٹیشن، زیر تعمیر پرشانت وہار میٹرو اسٹیشن اور حیدرپور بادلی موڑ میٹرو اسٹیشن کے نام بدلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی شناخت کو واضح کرنے اور مسافروں کی سہولیات کے پیش نظر تینوں میٹرو اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے تینوں میٹرو اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ پیتم پورہ اسٹیشن اب مدھوبن چوک کے نام سے جانا جائے گا۔ زیر تعمیر پرشانت وہار میٹرو اسٹیشن کا نام بدل کر نارتھ پیتم پورہ/پرشانت وہار کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حیدرپور بادلی موڑ کا نام بدل کر حیدرپور گاؤں رکھ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میکس اسپتال روڈ کو چوڑا کرنے اور انڈر پاس بنانے کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے، جس سے یہاں کے رہنے والوں کو بہتر نقل و حمل کی سہولت ملیں گی۔ حیدرپور گاؤں ترقی یافتہ دہلی کی نئی پہچان کی علامت بن رہا ہے، جس میں روایت کا احترام کیا جا رہا ہے اور جدید سہولیات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
نئے ناموں کا اعلان ہوتے ہی پیتم پورہ اور آس پاس کے علاقوں میں اس فیصلے کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔ کئی مقاملی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’مدھوبن چوک‘ کا نام علاقے میں پہلے ہی سے مشہور ہے، ایسے میں اسٹیشن کا نام بھی وہی ہونا ایک لاجیکل فیصلہ ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے پوچھا کہ ہمارے روٹ کا نام تو نہیں بدلا؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی نام کی تبدیلی کا معاملہ کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نئی میٹرو میپنگ کے اپڈیٹ ہونے کے بعد موبائل ایپ، اسٹیشن بورڈ، روٹ پلانر اور اناؤنسمنٹ ہر جگہ نئے تبدیل شدہ نام نظر آنے لگیں گے۔ ابتدائی ایام میں تھوڑی بہت الجھن ہو سکتی ہے، لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتوں میں مسافروں کو نئے نام کی عادت پڑ جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined