قومی خبریں

گردوارہ بنگلہ صاحب میں پچاس روپے میں ایم آر آئی، 600روپے میں ہوگی ڈائلیسس

کمیٹی کا دعوی ہے کہ یہاں ملک ہی نہیں بلکہ دنیامیں سبب سےکم قیمت پر یہ سہولیات ملیں گی۔ جرمنی سے مشینیں آنے کے بعد دسمبر سے ایم آر آئی کی سہولت شروع ہوجائے گی۔

فائل تصویر سوشل میڈیا فیسبک
فائل تصویر سوشل میڈیا فیسبک 

دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے گردوارہ بنگلہ صاحب کمپلکس میں واقع گرو ہرکرشن پالی کلینک میں غریبوں کے لئے پچاس روپے میں ایم آر آئی اور 600روپے میں ڈائلیسس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

جرمنی سے مشینیں آنے کے بعد دسمبر سے ایم آر آئی کی سہولت شروع ہوجائے گی۔ کمیٹی کا دعوی ہے کہ یہاں ملک ہی نہیں بلکہ دنیامیں سبب سےکم قیمت پر یہ سہولیات ملیں گی۔

Published: undefined

ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ اور جنرل سکریٹری ہرمیت سنگھ کالکا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اقتصادی طورپر کمزور لوگوں کے لئے پچاس روپے میں ایم آر آئی کی سہولت دسمبر مہینہ میں شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر زمرہ بنایا گیا ہے جس میں دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین کی تصدیق پر اپنے علاقہ کے لوگوں کی ایم آر آئی صرف اصل خرچ پر کی جائے گی۔

Published: undefined

دونوں لیڈروں نے بتایا کہ پالی کلینک میں ڈائلیسس کی سروس شروع کی جارہی ہے جو اسی مہینہ شروع ہوجائے گی اور غریب مریضو ں کا 600 روپے میں ڈائلیسس کیا جائے گا جبکہ عام طورپر بازار میں اس کی قیمت 4000روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ یہاں علاج کرتے وقت مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہوگی اور کسی بھی مذہب کے لوگ یہاں آکر اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مسٹر سرسہ نے کہاکہ ہم گرو صاحب کے دکھائے رائے پر چلتے ہوئے یہ سروس شروع کررہے ہیں۔

Published: undefined

مسٹر سرسہ نے بتایا کہ جرمنی کی ایک کمپنی ایم آر آئی مشینوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ مشینیں آنے کے بعد دسمبر سے ایم آر آئی کی سہولت شروع ہوجائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined