قومی خبریں

دہلی حکومت نے کیا 78,800 کروڑ کا بجٹ پیش، تعلیم کو سب سے زیادہ پیسہ، وزیر خزانہ کا بڑا اعلان

دہلی کے وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے آج دہلی اسمبلی میں دہلی کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تعلیم کے مد میں سب سے زیادہ فنڈ مختص کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;@AamAadmiParty</p></div>

تصویر ٹوئٹر @AamAadmiParty

 

ویڈیو گریب

وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کے لئے 78,800 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے کہا کہ سال23-2022 میں نظرثانی شدہ تخمینہ 76,800 کروڑ کے مقابلے 72,500 کروڑ تھا۔ میں سال 24-2023 کے لیے 78,800 کروڑ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.69 فیصد زیادہ ہے۔ اس کا ریونیو خرچ 56,983 کروڑ روپے اور سرمایہ خرچ کے لیے 21,817 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ دہلی کی فی کس آمدنی قومی سطح سے 2.6 گنا زیادہ ہے جو تمام ریاستوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 8 سال سے حکومت نے دہلی کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دہلی کے ایک عام باشندے کی اوسط آمدنی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دہلی کی موجودہ جی ایس ڈی پی بڑھ کر 10,43,759 کروڑ روپے ہونے کا امکان ہے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ حقیقی شرح نمو 9.18 فیصد جبکہ قومی سطح پر 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

کیلاش گہلوت نے اعلان کیا کہ اس سال سب سے زیادہ 16575 کروڑ کا بجٹ تعلیم کو دیا گیا یعنی بجٹ کا کل 21 فیصد تعلیم کے نام پر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 12 نئے اپلائیڈ لرننگ اسکول شروع کیے جائیں گے جن میں نویں جماعت سے داخلہ لیا جا سکے گا۔ تمام اساتذہ، پرنسپلز، وائس پرنسپلز اور دیگر تدریسی عملے کو نئے ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔ 37 ڈاکٹر امبیڈکر ایکسی لینس اسکولوں کو دہلی بورڈ آف اسکولس سے الحاق کیا جائے گا۔ ڈاکٹر۔ امبیڈکر ایکسی لینس اسکول کے بچوں کو فرانسیسی، جرمن اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی۔

Published: undefined

 انہوں نے کہا کہ دہلی کا تعلیمی ماڈل اسکول کی عمارتوں اور اچھے نمبروں سے بہت آگے ہے اور کووڈ کے بعد 23-2022 کا پہلا تعلیمی سیشن معمول کے مطابق چلا۔ صفائی کے تعلق سے انہوں نے اعلان کیا کہ ایم سی ڈی کے ساتھ دو سال میں کچرے کے تینوں پہاڑوں کو ختم کر دیئے جائیں گے۔ اوکھلا لینڈ فل سائٹ کو 23 دسمبر تک اور بھلسوا لینڈ فل سائٹ کو 24 مارچ تک ختم کرنے کا دعویٰ۔ غازی پور لینڈ فل سائٹ کو 24 دسمبر تک ختم کرنے کا دعویٰ۔ لینڈ فل سائٹ کو ختم کرنے کے لیے 850 کروڑ کے بجٹ کا انتظام۔

Published: undefined

انہوں نے اعلان کیا کہ دہلی کے ہر گھر کو سیوریج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ یمنا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو تقریباً 41 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

Published: undefined

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اعلان کرتے ہوئے کیلاش گہلوت نے کہا کہ محلہ بس اسکیم کے تحت چھوٹی بسیں سڑکوں پر چلیں گی، اس کے لیے 3500 کروڑ کی تجویز ہے۔ فلائی اوور اور روڈ پلوں کے لیے بجٹ پیش کیا گیا۔ تین منفرد ڈبل ڈیکر فلائی اوور بنائے جا رہے ہیں، جہاں میٹرو اوپر سے چلے گی اور اس کے نیچے گاڑیاں چلیں گی۔ ان کے لیے 321 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ واضح رہے سڑکوں اور پلوں سے متعلق اسکیم کے لیے 3126 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

کیلاش گہلوت نے اس طرح بڑے اعلانات کئے اور منیش سسودیا کے جیل جانے کی وجہ سے انہوں نے اس سال دہلی کا بجٹ پیش کیا۔ واضح رہے منیش سسودیا نے جیل جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور ان کی وزارت خزانہ کی ذمہ داری کیلاش گہلوت کو سونپ دی گئی تھی۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined