قومی خبریں

دہلی حکومت اور ایل جی کی لڑائی سے دہلی میں آلودگی کے ساتھ ساتھ جرائم کے واقعات بھی بڑھ رہے: کانگریس

ڈاکٹر نریش نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کو آلودگی، جرائم یا پھر دیگر مسائل سے آزادی دلانے کے لیے دہلی حکومت اور ایل جی کو آپس میں لڑنے کی جگہ دہلی کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار

 

دہلی حکومت اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے سکسینہ دونوں کے درمیان آئے دن الزامات در الزامات کی خبروں کے بعد اب سہرا لینے کی کوشش کے درمیان دہلی کے سینئر کانگریس ترجمان اور اے آئی سی سی رکن ڈاکٹر نریش کمار نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کی یہ توجہ بھٹکانے کی کوشش ہے۔ باوجود اس کے دہلی ایک آلودہ شہر بنتا جا رہا ہے، ایسے میں دونوں کے درمیان اس طرح کے واقعات سے شہر بد سے بدتر کی حالت میں جانے کو مجبور ہو گیا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش نے کہا کہ جس طرح سے سوربھ بھاردواج اور آتشی نے کہا کہ دہلی کے ہر کام کا سہرا لیفٹیننٹ گورنر خود لے لیتے ہیں، وہ پوری طرح سے نامناسب ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دنوں جمنا کو صاف کرنے کی بات کی گئی تھی، لیکن حالت جوں کی توں ہے اور دہلی ایک آلودہ شہر بن گیا ہے۔ انھوں نے سوال کھڑا کیا کہ آخری دہلی میں ہو کیا رہا ہے؟ دونوں کے ایک دوسرے سے الجھنے کی وجہ سے دہلی میں نہ صرف آلودگی بلکہ جرائم و چوری کے واقعات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی میں الیکشن کا معاملہ ہو یا پھر دہلی میں بجٹ پیش کرنے، یا پھر آبکاری پالیسی کا معاملہ ہو، سبھی میں دونوں ایک دوسرے کے اوپر الزامات لگانے سے باز نہیں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معاملہ الجھتا جاتا ہے اور دہلی میں ترقی کا کام نہیں ہو پاتا ہے۔ ڈاکٹر نریش نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کو آلودگی، جرائم یا پھر دیگر مسائل سے آزادی دلانے کے لیے دونوں کو آپس میں لڑنے کی جگہ دہلی کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined