قومی خبریں

سکم تنازعہ: دہلی حکومت نے اشتہار کو واپس لیا

کیجریوال نے کہا ہےکہ سکم ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہےاور ایسی غلطی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے اشتہار کو واپس لے لیا ہے اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سکم کو ہندوستان سے الگ دکھائے جانے کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ کے بعد دہلی حکومت نے اس اشتہار کو واپس لے لیا ہے۔

Published: undefined

وزیراعلی اروند کیجری وال نے سنیچر کو کہا کہ سکم ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایسی غلطی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے اشتہار کو واپس لے لیا ہے اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے لفٹننٹ گورنر انل بیجل نے پڑوسی ریاستوں کی طرح دہلی حکومت کے سکم کو ملک کے نقشے سے الگ دکھانے کے معاملے میں سول ڈیفنس ڈائرکٹوریٹ کے ایک سینئر افسر کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کا اخبارات میں ایک اشتہار شائع ہوا ہے جس میں سکم کو نیپال اور بھوٹان کے ساتھ ہندوستان سے الگ ملک بتایا گیا ہے۔دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویرسنگھ بڈھوری اور دہلی ریاستی کانگریس کے صدر انل کمار نے اشتہار پر سخت اعتراض کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

یہ اشتہار کیجری وال حکومت نے سول ڈیفنس کے اراکین کی بھرتی کے لئے نکالا ہے۔ اشتہار میں وزیراعلی اروند کیجری وال کی تصویربھی چھپی ہے۔ حکومت نے اشتہار کے بھرتی کالم میں لکھا ہے کہ درخواست گذار ہندوستان کا شہری ہو یا پھر بھوٹان، نیپال یا سکم کی عوام ہو یا دہلی کا رہنے والا ہو۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سکم سال 1975 میں ہندوستان میں ضم ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined