قومی خبریں

دہلی کو بوندا باندی سے نہیں ملی راحت، آگ کی بھٹی بنا مشرقی ہندوستان، گرم لہر کے لیے الرٹ جاری

تلنگانہ میں اس موسم میں اب تک گرمی کی وجہ سے 16 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اگلے 4 دنوں تک جنوبی حصوں، شمال مشرقی ریاستوں اور مشرقی ہندوستان کے ملحقہ ساحلی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شدید گرمی کی فائل تصویر</p></div>

شدید گرمی کی فائل تصویر

 
prem

بوندا باندی کے باوجود ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دہلی-این سی آر کو چلچلاتی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ پنجاب سے اتر پردیش اور راجستھان سے مشرقی ہندوستان تک شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اتر پردیش میں سورج گویا آگ برسا رہا ہے۔ اترپردیش کے باندہ اور پریاگ راج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب بھی 46 ڈگری سیلسیس سے اوپر ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس ہے۔ اس دوران ہلکی بارش کی وجہ سے دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2.5 ڈگری گر گیا ہے۔ ہفتہ کو درجہ حرارت 41.1 ڈگری تک پہنچ گیا۔ پیر سے ’نوتپا‘ شروع ہورہا ہے جس کے بعد 9 دنوں تک آسمان سے آگ برسنے اور جھلسا دینے والی مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کچھ مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ ان دونوں ریاستوں کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور جھارکھنڈ میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اس سے ہفتہ کی صبح چلچلاتی گرمی سے تھوڑی راحت ملی، لیکن جیسے جیسے دن چڑھتا گیا، ان ریاستوں کو پھر سے شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اتر پردیش اور ودربھ کے کچھ علاقوں میں گرم لہر برقرار ہے۔ اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے لیے 3 روزہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر میں ہفتہ کی صبح بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلیں، جس سے گرمی سے کچھ راحت ملی۔ کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس سے گر کر 29.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اتر پردیش میں تیز دھوپ، گرمی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو سے زندگی درہم برہم ہو رہی ہے۔ باندہ ہفتہ کو سب سے زیادہ گرم مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پریاگ راج میں بھی درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔

Published: undefined

جھانسی میں درجہ حرارت 44.9، وارانسی میں 44.7، ہمیر پور میں 44.6 اور سلطان پور میں 44.4 رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز تک شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری ہے۔ حالانکہ 6 دن بعد ہلکی یا درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دریں اثناء شدید گرمی کی لہر کی زد میں آنے والے تلنگانہ میں اس موسم میں اب تک گرمی کے سبب 16 اموات ہوئی ہیں۔ اگلے 4 دنوں تک جنوبی حصوں، شمال مشرقی ریاستوں اور مشرقی ہندوستان کے ملحقہ ساحلی علاقوں میں بھی موسلہ دھار بارش کی توقع ہے۔ نیوی ممبئی میں خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو کی فلائٹ کو شرڈی کی طرف موڑنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined