قومی خبریں

دہلی - این سی آر میں اگلے چھ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

راجدھانی کے عوام کو عنقریب گرمی کی لہر سے کسی قسم کی راحت کی امید نہیں ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں اگلے 6 دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے

دہلی میں گرمی / Getty Images
دہلی میں گرمی / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: راجدھانی کے عوام کو عنقریب گرمی کی لہر سے کسی قسم کی راحت کی امید نہیں ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں اگلے 6 دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ محکمہ نے کہا کہ راجدھانی میں 9 سے 11 اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سیلسیس رہا، جوکہ معمول کے برابر ہے۔ راجدھانی میں آج صبح 8 بجے تک نمی کا تناسب 39 فیصد رہا۔ دریں اثنا سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کا ایئرانڈیکس آج خراب زمرے میں رہا، جو صبح 10 بجے تک 265 درج کیا گیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی میں مارچ کے مہینے میں شدید گرمی نے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، اس سے پہلے کئی سال پہلے ایسی گرمی تھی۔ دہلی کی مارچ کی گرمی نے مئی جون کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دہلی کی گرمی کے بڑھنے کی وجہ مارچ میں بارش کا نہ ہونا بھی ہے، کیونکہ مارچ میں ہونے والی بارش کی وجہ سے ہر سال درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ تاہم اب جب کہ بارش نہیں ہوئی، اپریل میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined