قومی خبریں

دہلی آبکاری پالیسی: کویتا کی عرضی پر ای ڈی نے سپریم کورٹ میں داخل کی کیویٹ پٹیشن

کیویٹ پٹیشن ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فریق کی طرف سے عدالت کو الرٹ کرنے کے لیے دائر کیا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک کیویٹ پٹیشن داخل کرکے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی طرف سے ای ڈی کے جاری کردہ سمن مورخہ 24 مارچ کے خلاف دائر عرضی میں جانچ ایجنسی کا موقف سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کرے، جو انہوں نے دہلی آبکاری پالیسی کے کیس میں پوچھ گچھ اور گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر کی ہے۔

Published: undefined

تلنگانہ کی قانون ساز کونسل ممبر (ایم ایل سی) کویتا کے 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد، ایجنسی نے ان کے لیے 20 مارچ کو پوچھ گچھ کے سمن کی تازہ تاریخ طے کی جب انہيں نئی دہلی میں جانچ ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونا ہے۔

Published: undefined

کیویٹ پٹیشن ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فریق کی طرف سے عدالت کو الرٹ کرنے کے لیے دائر کیا جاتا ہے تاکہ عدالت کی طرف سے کوئی خاص کارروائی کرنے یا مخالف پارٹی کو کوئی ریلیف دینے سے پہلے کیویٹ پٹیشن دائر کنندہ کے موقف کو سننے کا موقع دیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو