قومی خبریں

دہلی انتخابات: بی جے پی نے تیسری فہرست جاری کی، مصطفیٰ آباد سے موہن سنگھ بشٹ کو میدان میں اتارا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تیسری فہرست جاری کر دی۔ مصطفیٰ آباد سے موہن سنگھ بشٹ کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ کراول نگر سے ان کی جگہ کپل مشرا کو میدان میں اتارا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔ پارٹی نے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقے سے موہن سنگھ بشٹ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ بشٹ کو کراول نگر سے ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

کراول نگر سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے بشٹ کو کپل مشرا کے حق میں نظرانداز کرنے پر پارٹی سے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ بشٹ نے اسے پارٹی کا غلط فیصلہ قرار دیا تھا۔ اس تنازعے کے بعد، بی جے پی نے انہیں مصطفیٰ باد سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ ہفتے پارٹی نے دوسری فہرست میں 29 امیدواروں کا اعلان کیا تھا جس میں کپل مشرا کو کراول نگر سے، ہریش کھرانہ کو موتی نگر سے اور حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی پرینکا گوتم کو کونڈلی سے میدان میں اتارا گیا۔

Published: undefined

بی جے پی نے اب تک 59 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے مطابق دہلی میں کل ایک کروڑ 55 لاکھ ووٹرز ہیں جن میں 83.49 لاکھ مرد، 71.74 لاکھ خواتین اور 25.89 لاکھ نوجوان ووٹر شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 2.08 لاکھ ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد پولنگ مراکز بنائے جائیں گے۔ 100 سال سے زائد عمر کے 830 ووٹر بھی اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined