قومی خبریں

دہلی سے قطر جانے والی انڈیگو پرواز میں مسافر کی موت، پاکستان میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافر کی شناخت عبداللہ (60) کے طور پر ہوئی ہے جو نائجیریا کا شہری ہے۔ تاہم پرواز کے لینڈنگ سے قبل ہی اس کی موت ہو گئی۔ سی اے اے اور این آئی ایچ کے ڈاکٹروں نے مسافر کی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

دارالحکومت دہلی سے دوحہ جانے والی انڈیگو طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے اس پرواز کو کراچی، پاکستان کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئر لائن کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو اس کی اطلاع دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں سوار ایک مسافر کی موت ہو گئی ہے۔ انڈیگو ایئر لائن نے کہا کہ مسافر کو ہوائی اڈے پر طبی ٹیم نے مردہ قرار دے دیا تھا۔ بتا دیں کہ مسافر نائجیریا کا شہری ہے۔

Published: undefined

انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز6 ای-61736 کا ایک مسافر پرواز کے خود کی طبیعت ناساز محسوس کر رہا تھا۔ اس کے بعد طیارہ کے پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور طبی ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا۔ کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہندوستانی ایئرلائن کی پرواز دہلی سے دوہا جا رہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر بیمار ہو گیا۔

Published: undefined

انڈیگو فلائٹ کے پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی جسے کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے منظور کرلیا۔ مسافر کی شناخت عبداللہ (60) کے طور پر ہوئی ہے جو نائجیریا کا شہری ہے۔ تاہم پرواز کے لینڈنگ سے قبل ہی ان کی موت ہو گئی۔ سی اے اے اور این آئی ایچ کے ڈاکٹروں نے مسافر کی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined