قومی خبریں

'عآپ کو توڑ کر بی جے پی میں آجاؤ، سی بی آئی-ای ڈی کے مقدمات بند ہو جائیں گے'، منیش سسودیا کا بڑا دعویٰ

منیش سسودیا نے کہا کہ مجھے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔

منیش سسودیا / ویڈیو گریب
منیش سسودیا / ویڈیو گریب 

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ منیش سسودیا نے کہا کہ مجھے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔ سسودیا کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی نے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کو توڑنے کے لیے ان پر درج سی بی آئی اور ای ڈی کے تمام مقدمات بند کر دیں۔

Published: undefined

"بی جے پی نے بھیجا پیغام، عآپ کو توڑ کر ہمارے ساتھ آؤ"

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کرکے یہ دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، مجھے بی جے پی کا پیغام ملا ہے۔ "عآپ" کو توڑ کر بی جے پی میں شامل ہو جاؤ، سی بی آئی-ای ڈی کے تمام کیس بند کر دیےئ جائیں گے۔ بی جے پی کو میرا جواب: میں مہارانا پرتاپ کی اولاد ہوں، میں راجپوت ہوں، سر قلم کروا لوں گا لیکن بدعنوان سازشیوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میرے خلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں، جو کرنا ہے کرو۔

Published: undefined

سسودیا کے خلاف جاری ہوا سرکلر نوٹس

غور طلب ہے کہ منیش سسودیا پر دہلی کی نئی ایکسائز پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے کچھ دن پہلے سسودیا کی رہائش گاہ سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں 21 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ساتھ ہی سی بی آئی نے منیش سسودیا سمیت 8 لوگوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ اس کے بعد سے یہ تمام لوگ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

Published: undefined

سی بی آئی کا الزام ہے کہ دہلی کی نئی شراب پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں گھپلہ ہوا ہے۔ سی بی آئی کا یہ بھی الزام ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے قریبی امیت اروڑہ، دنیش اروڑا، ارجن پانڈے نے اس ایکسائز پالیسی کو لاگو کرنے کے بدلے میں کمیشن لیا۔ اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں منیش سسودیا کو پہلا ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

منیش سسودیا نے یہ دعویٰ گجرات کے دورے پر روانہ ہونے سے عین قبل کیا ہے۔ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا دو روزہ دورے پر گجرات روانہ ہو گئے ہیں۔ سسودیا نے پہلے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، "میں اروند کیجریوال کے ساتھ دو روزہ دورے پر گجرات جا رہا ہوں۔ گجرات کے لوگ کیجریوال کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ بی جے پی 27 سالوں سے گجرات میں تعلیم، صحت، مہنگائی کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔ اب ہم کریں گے۔‘‘

Published: undefined

منیش سسودیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے دعوے کے درمیان عام آدمی پارٹی نے کہا کہ منیش سسودیا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پیشکش موصول ہوئی ہے۔ عآپ رہنما سوربھ بھردواج نے کہا کہ سسودیا نے ان سے کہا کہ ان کا خواب وزیر اعلی بننا نہیں ہے، بلکہ ہر بچے کو اچھی تعلیم فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined