قومی خبریں

دہلی: کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے لئے کانگریس کی عوامی رابطہ مہم، اوکھلا سے آغاز

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ میں عوامی رابطہ کی اس مہم کا آغاز کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: کانگریس نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوکھلا قانون ساز اسمبلی حلقہ سے آج اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ میں عوامی رابطہ کی اس مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران، دہلی پردیش کانگریس کے نمائندہ سندر سنگھ پپی نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان گھر گھر جاکر کورونا وائرس سے متاثرہ تمام خاندانوں کے فارم بھر کر ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ اس میں کورونا بحران کے دوران خاندان کے کسی ممبر کی موت، ملازمت کا فقدان، کاروبار برباد ہونے، حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد ملنے جیسے سوالات کے جوابات اکٹھے کیے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم میں پارٹی کے کارکنان کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری میڈیکل کٹس، ماسک، سینیٹائزر فراہم کریں گے اور غریب خاندانوں کو راشن مہیا کرائیں گے اور ٹیکے لگانے کے لئے رجسٹریشن کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں اور علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں پڑپڑگنج ضلع کانگریس کے صدر دنیش گپتا خصوصی طور پر شامل تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے کورونا سے متاثرہ خاندانوں اور طبی عملہ کی مدد کرنے نیز مرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے حال ہی میں ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ مہم کانگریس، یوتھ کانگریس، پردیش کانگریس کمیٹیوں اور پارٹی کی دیگر تنظیموں کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined