قومی خبریں

دہلی کانگریس 9 سالہ مقتولہ بچی کے اہل خانہ کو انصاف دلائے گی، مجرموں کو ملے گی سخت سے سخت سزا: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی کی ٹرپل انجن حکومت میں جرائم رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور راجدھانی بچیوں و خواتین کے لیے مکمل طور سے غیر محفوظ ہے، جو کہ بہت شرمناک ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>مقتولہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

مقتولہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے پیر کو 9 سالہ معصوم بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مقتولہ کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ان کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے دہلی کو جنگل  راج سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 سالہ چھوٹی بچی کو قتل کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کرنے کے واقعہ نے دہلی میں لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کانگریس 9 سالہ معصوم بچی کے اہل خانہ کو انصاف دلا کر مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ایک وفد جلد ہی پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے اس اندوہناک واقعہ سمیت دہلی میں بڑھتے جرائم اور منشیات کے کاروبار کے حوالے سے بات کرے گی۔ دیویندر یادو کے مطابق ہماری لڑائی صرف متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ یقینی کرنے کی بھی رہے گی کہ ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہوں۔

Published: undefined

متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کرنے والوں میں دیویندر یادو کے ساتھ سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق رکن اسمبلی بھیشم شرما اور عبد الرحمان، میونسپل کونسلر جاوید انصاری، ضلعی صدر آدیش بھاردواج اور راج کمار جین، سابق نائب ضلعی صدر علی مہندی، ڈاکٹر پی کے مشرا، سابق میونسپل کونسلر ایشور باگڑی، راجیو ورما، لوکیندر چودھری، پرمود جینت، اکشے کمار، ڈاکٹر ایس پی سنگھ، دیپک وشسٹھ، دیوا نند چودھری، محمد اکرم، محمد شہزاد، اشوک بگھیل اور کلدیپ راٹھی موجود تھے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ٹرپل انجن حکومت میں جرائم کے رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور راجدھانی بچیوں اور خواتین کے لیے مکمل طور سے غیر محفوظ ہے، جو کہ بہت شرمناک ہے۔ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ریکھا گپتا حکومت کو دہلی کے عوام سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ حکومت دہلی کے لوگوں کی حفاظت کی جگہ اپنے لیڈران کی حفاظت کے حوالے سے زیادہ حساس ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خدشات کے پیش نظر میں نے 24 مئی کو پولیس کمشنر کو خط لکھ کر دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کی گزارش کی تھی۔  ساتھ ہی انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی دہلی کے لا اینڈ آرڈر کے متعلق ہوئی میٹنگوں میں کیا فیصلہ ہوا۔ کیوں دہلی میں بڑھ رہے جرائم کے واقعات پر وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر داخلہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ابھی دہلی پولیس کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف ہو چکا ہے کہ راجدھانی میں 6 عصمت دری، 2 قتل، 18 چین اسنیچنگ (سینکڑوں ایسے معاملے ہوتے ہیں جو درج نہیں ہوتے) اور 3 ڈکیتی کے معاملات روزانہ درج ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined