دیویندر یادو / پریس ریلیز
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ہونے والی ووٹ چوری کو عوام کے سامنے لانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے اس سازش کو بے نقاب کیا ہے، جس کے تحت بی جے پی نے غیر قانونی طریقے سے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، جو جمہوریت اور آئین پر سیدھا حملہ ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے زور دیا کہ ہر کانگریسی کارکن کو متحد ہو کر اس جدوجہد میں شامل ہونا ہوگا اور راہل گاندھی کی اس مہم ’آئی سپورٹ راہل گاندھیز ڈیمانڈ آف ڈیجیٹل ووٹر رولز) کا حصہ بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم تنظیم کی مضبوطی کا مظاہرہ کریں اور ووٹ چوری جیسے سنگین معاملے پر عوام کو بیدار کریں، کیونکہ یہ معاملہ صرف کانگریس نہیں بلکہ ملک کے ہر شہری سے جڑا ہوا ہے۔
ان کے مطابق، آزادی کے بعد آئین نے ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیا تھا لیکن مودی حکومت کے دباؤ میں الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن کر بی جے پی کی جیت یقینی بنانے میں لگا ہوا ہے۔ یادو نے کہا کہ راہل گاندھی نے جب اس جال کو عوام کے سامنے رکھا تو الیکشن کمیشن نے الٹا ان سے حلف نامے پر یہ سب کچھ ثابت کرنے کو کہا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب کھیل وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔
Published: undefined
آج دہلی کے 11 اضلاع میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کی ماہانہ میٹنگز منعقد ہوئیں، جن میں راہل گاندھی کی جانب سے اجاگر کردہ ووٹ چوری کے ویڈیو دکھائے گئے۔ ضلع عہدیداران، بلاک صدور اور کارکنان نے ان ویڈیوز کو دیکھ کر مہم میں شامل ہونے کا عزم کیا۔ یادو نے آدرش نگر ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ آئندہ بلاک سطح پر بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا اور ہر کارکن کو ذاتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس پر بات کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا یہ حربہ براہ راست عوامی مینڈیٹ کو چرانا ہے، اس لیے ووٹر لسٹ کی جانچ انتخابی وقت کے بجائے پہلے کرنی ہوگی تاکہ بروقت دھاندلی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور حتیٰ کہ عدالتیں بھی سمجھوتہ کرتی نظر آتی ہیں، جو جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined