قومی خبریں

غریبوں کے بینک کھاتوں میں 7500 روپے ڈالے جائیں: انل کمار

بھارت ماتا آج رورہی ہے، اس کے بچے بغیر کھانے اور پانی کےسڑکوں پر چل رہے ہیں۔‘ اور جو لوگ ملک اور دہلی پر حکومت کررہے ہیں وہ کم سے کم ان کی حالت کے بارے میں فکر مند تک نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمارچودھری نے دہلی حکومت سے کووڈ۔19 وبا کے بحران سے دوچار غریب لوگوں کے کھاتے میں 7500 روپے براہ راست ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انل چودھری نے جمعرات کو یہاں ریاستی دفتر میں منعقد ویڈیو کانفرنسنگ میں کرونا سپاہیوں کے لئے رسک الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ کرونا مریضوں کے علاج میں اپنی زندگی داؤ پر لگارہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے دہلی والوں کے بجلی، پانی کے بل، پروفیشنل بلوں پر فکس چارج سے چھوٹ اور اسکولی طالب علموں کی فیس میں دو مہینے کی چھوٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور عام آدمی آج اس طرح کی رقم دینے کی حالت میں نہیں ہے۔

Published: undefined

ریاستی صدر نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی بات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بھارت ماتا آج رورہی ہے، اس کے بچے بغیر کھانے اور پانی کےسڑکوں پر چل رہے ہیں۔‘ اور جو لوگ ملک اور دہلی پر حکومت کررہے ہیں وہ کم سے کم ان کی حالت کے بارے میں فکر مند تک نہیں ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کووڈ۔19 وبا کے 51 دنوں کے لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا کے معاملے کے خاتمہ کا کوئی اشارہ نہیں ہے کیونکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 7998 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں اور 106 لوگوں کی وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ چونکانے والی بات یہ ہےکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا سے بیس لوگوں کی موت ہوگئی اور14,748 لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ روز بروز معاملے زیادہ سامنے آرہے ہیں، حالانکہ دہلی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار پر یقین نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ جب کرونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تو کانٹنمنٹ زون میں کیسے کمی آسکتی ہے؟ انہوں نے کہاکہ راجدھانی میں فی الحال 79 ہاٹ اسپاٹ ہیں جو کرونا کو پھیلنے کا اشارہ ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے ریاستی کانگریس کی جانب سے وزیراعلی اروند کیجری وال کو کئی مرتبہ خط لکھ کر کرونا بحران سے متعلق اہم مشورے دیئے ہیں اور ذاتی طور سے بات چیت کے لئے ان سے وقت مانگا ہے تاکہ صورت حال پر غوروفکر کیا جاسکے لیکن انہوں نے کبھی ملنے کی اجازت نہیں دی۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ کیجری وال حکومت کی جانب سے اشتہار کے لئے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی کو خرچ کرنے کے بجائے اس پیسے کو راجدھانی میں کرونا کی وبا کو روکنے پر خرچ کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined