دہلی کانگریس کی دوسری گارنٹی کا اعلان / قومی آواز / وپن
دہلی اسمبلی انتخابات کے تحت کانگریس پارٹی نے اپنی دوسری 'گارنٹی' کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اگر دہلی میں ان کی حکومت بنی تو سبھی دہلی والوں کو صحت بیمہ دیا جائے گا۔ اس گارنٹی کے تحت 25 لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت ملے گی۔
صحت کی اس اسکیم کو راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، دہلی کے انچارج قاضی نظام الدین، دہلی کانگریس کے صدر دیوندر یادو، دہلی کے سابق وزراء صحت یوگانند شاستری، کرن والیہ و ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج اور ترجمان ابھے دوبے نے جاری کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران راجستھان میں یہ اسکیم نافذ کی تھی۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ جس طرح راجستھان میں اس اسکیم کو نافذ کیا گیا تھا اسی طرح دہلی میں بھی یہ نافذ کیا جائے گا۔ راجستھان میں اس اسکیم کو 'چرنجیوی' نام دیا گیا تھا، جبکہ یہاں اس اسکیم کا نام 'جیون رکشا' رہے گا۔ اس کے تحت ہر شخص کو 25 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔ اس میں جانچ، دوا اور علاج سب کچھ مفت ملے گا۔ گہلوت نے کہا کہ ہم نے راجستھان میں بھی عوامی صحت کو خاص اہمیت دی تھی اور ہر طرح کا علاج وہاں مفت ہے اور خرچ کا بوجھ حکومت کے سر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کانگریس حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، یہاں کے لوگ عام آدمی پارٹی حکومت سے کافی پریشان ہیں۔
Published: undefined
اس دوران دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت سرکاری اور نجی اسپتال سبھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 10183 کیس ڈینگو اور 1٫63 لاکھ ڈائریا کے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ٹائیفائڈ اور سانس سے متعلق امراض کی لپیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت ملی تو انتخاب کے بعد دہلی والوں کی صحت کی ذمہ داری کانگریس کی ہوگی۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے یقین دلایا کہ دہلی میں اس مرتبہ کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ 'جیون رکشا' اسکیم سے پہلے کانگریس 'پیاری دیدی' اسکیم لانے کا وعدہ کر چکی ہے۔ اس کے تحت پارٹی نے کہا کہ دہلی میں حکومت بننے پر خواتین کو ماہانہ 2500 روپے کی امداد دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں دہلی کی سابق وزیر صحت کرن والیا، سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ سمیت کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وہیں، قاضی نظام الدین نے کہا کہ کانگریس پر عوام کو یقین ہے کہ وہ جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرتی ہے۔ نظام الدین نے کہا کہ عوام میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined