ویڈیو گریب/یو ٹیوب
دہلی میں اشوک وِہار کے جیلروالا باغ میں آج (پیر) ڈی ڈی اے کی طرف سے جھگیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسی جگہ پر مہم چلائی گئی تھی جس میں سینکڑوں جھگیاں گرائی گئی تھیں۔ آج صبح ڈی ڈی اے کی ٹیم جیلر باغ پر پہنچی جہاں پر اس نے اپنی زمین پر سینکڑوں جھگیوں کے ذریعہ ناجائز قبضہ کرنے کی بات کہی ہے۔ آج یہاں تقریباً 200 سے زائد جھگیوں کو گرایا جانا ہے۔ حالات پر قابو رکھنے یا کسی بھی طرح کے احتجاج کا مقابلہ کرنے کے لیے دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے دہلی کے کالکاجی میں بھی بلڈوزر کارروائی کی گئی تھی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ ساتھ ہی دہلی میں جھگی بستیوں اور غریبوں کے گھروں کو توڑے جانے کا الزام لگاتے ہوئے عآپ نے بڑی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ’چلو جنتر منتر‘ نامی ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا ہے جو 29 جون کو صبح 10 بجے دہلی کے جنتر منتر پر ہوگا۔
Published: undefined
عآپ کے مطابق اس مظاہرہ کا مقصد دہلی کی جھگی بستیوں کو بلڈوزر کارروائی سے بچانا اور غریبوں کو بے گھر ہونے سے روکنا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ دہلی میں غیر قانونی بتا کر کئی جھگی بستیوں کو اُجاڑا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں غریب کنبوں کی زندگی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ پارٹی نے بی جے پی کے زیر انتظام دہلی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ غریب مخالف پالیسیوں کے تحت جھگیوں کو زبردستی ہٹا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز