قومی خبریں

ایک طرف ہو رہی تھی نریندر مودی کی حلف بَرداری، دوسری طرف بی جے پی بن گئی ’بیف پارٹی‘

دہلی بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ ہیکرس نے ویب سائٹ کے کئی صفحات کو بیف پر مشتمل کھانوں کے آئٹمز میں تبدیل کر دیا۔ صفحہ اول پر کئی جگہ پر ’بیف‘ لفظ جوڑ دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف جہاں آج مودی حکومت کے دوسرے دور کی شروعات ہوئی وہیں دوسری طرف دہلی بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ ہیکرس نے ویب سائٹ کے کئی صفحات کو ’بیف‘ پر مشتمل کھانوں کے آئٹمز میں بدل دیا۔ ویب سائٹ کو ہیک کر کے بالکل ایسا کر دیا گیا جس میں کھانے کے مینو دیے گئے۔ صفحہ اوّل پر تو کئی مقامات پر ’بیف‘ لفظ جوڑ دیا گیا۔ مثلاً ’بی جے پی کے بارے میں جانیں‘ کی جگہ ’بیف کو جانیں‘ کر دیا گیا۔ ’بی جے پی کی تاریخ‘ کو بدل کر ’بیف کی تاریخ‘ کر دیا گیا۔

Published: 31 May 2019, 10:10 AM IST

ہیکنگ کا یہ معاملہ اس وقت ہوا جب نریندر مودی حکومت کے وزراء نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں عہدہ کا حلف لے رہے تھے۔ شروع میں تو یہ ویب سائٹ پوری طرح ہیک ہوئی اور پورے اسکرین پر بیف کی تصویر ڈالی گئی۔ حالانکہ بعد میں صفحہ اول ٹھیک کیا گیا۔ ویب سائٹ ہیک کرنے والوں نے اپنے بارے میں بھی ویب سائٹ پر لکھ کر بتایا۔ اس کے مطابق Shadow_V1P3R نے ویب سائٹ ہیک کیا۔

Published: 31 May 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 May 2019, 10:10 AM IST