قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب: سبھی پارٹیاں خواتین ووٹرس کو لبھانے میں کیوں ہیں مصروف؟

کانگریس کے وعدے: 1- ’پیاری دیدی یوجنا‘ اس اسکیم کے تحت حکومت میں آنے کے بعد خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دیے جائیں گے۔ 2- اقتدار میں آنے کے بعد رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>خاتون ووٹرس، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ECISVEEP">@ECISVEEP</a></p></div>

خاتون ووٹرس، تصویر @ECISVEEP

 

پورے ملک کی نگاہیں اس وقت دہلی اسمبلی انتخاب پر ہے۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخاب حکمراں جماعت عآپ کے لیے کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔ ایک طرف جہاں عآپ اپنی حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں کانگریس دہلی میں واپسی کے لیے پُرزور انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی بھی کوشش کر رہی ہے کہ مرکز اور راجدھانی دونوں میں حکومت قائم کر لے۔ 5 فروری کو ووٹنگ اور 8 کو نتیجہ جاری ہونا ہے، لیکن اس سے قبل جو سیاسی سرگرمیاں دہلی میں چل رہی ہیں وہ بہت اہم ہیں۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں ایک خاص چیز یہ دیکھنے کو مل رہی ہے کہ کانگریس، عآپ اور بی جے پی تینوں ہی اہم پارٹیاں اپنے انتخابی وعدوں میں خواتین کے لیے خصوصی اعلانات کر رہی ہیں۔ آئیے ذیل میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ خواتین کو لبھانے کی ہو رہی ان کوششوں کے پیچھے کی وجہ کیا ہے۔

Published: undefined

اگر دہلی میں خواتین ووٹرس کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 46 فیصد ہے۔ چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار نے دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہلی میں کُل 1.55 کروڑ ووٹرس ہیں جس میں مرد ووٹرس کی تعداد 83.89 لاکھ اور خواتین ووٹرس کی تعداد 71.74 لاکھ ہے۔ اس اعداد و شمار سے یہ بات صاف ہے کہ اگر کوئی پارٹی خواتین ووٹرس کو لبھانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو حکومت بنانے میں اسے زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر ہم موجودہ عآپ حکومت کی بات کریں تو کہیں نہ کہیں ان کو اقتدار میں لانے میں خواتین کا اہم رول رہا ہے۔

Published: undefined

اب آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں ان وعدوں پر جو اس مرتبہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے خواتین کو لبھانے کے لیے کیے ہیں۔

کانگریس:

1- پیاری دیدی یوجنا: اس اسکیم کے تحت حکومت میں آنے کے بعد خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دیے جائیں گے۔

2- مہنگائی مُکتی یوجنا: کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں دیے جائیں گے اور ایک راشن کٹ بھی ہر ماہ دیا جائے گا۔ اس راشن کٹ میں 6 کلو دال، 5 کلو چاول، 2 کلو چینی، ایک کلو تیل، 250 گرام چائے پتی شامل ہوگا۔

عام آدمی پارٹی:

1- مہیلا سمّان یوجنا: اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 2100 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

2- مفت سفر یوجنا: خواتین کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

3- سنجیونی یوجنا: اس اسکیم کے تحت 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت کا وعدہ کیا گیا ہے۔

بی جے پی:

1- مہیلا سمردّھی یوجنا: اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دینے کا وعدہ بی جے پی نے کیا ہے۔

2- گیس سلنڈر پر سبسیڈی: رسوئی گیس سلنڈر پر 500 روپے کی سبسڈی دینے اور ہولی-دیوالی پر ایک ایک رسوئی گیس سلنڈر مفت میں دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

3- حاملہ خواتین کو 2100 روپے اور نیوٹریشنل کِٹ دینے کا وعدہ۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سیاسی پارٹیاں نہ صرف خواتین کے لیے لبھاؤنے وعدے کر رہی ہیں، بلکہ انتخابی میدان میں انھیں قسمت آزمائی کا موقع بھی فراہم کر رہی ہیں۔ کانگریس کی بات کریں تو پارٹی نے 6 خواتین امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے 9-9 خواتین کو انتخاب میں قسمت آزمائی کا موقع دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کی خواتین ووٹنگ کے معاملے میں بہت سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔ اس کا ثبوت 2020 کا اسمبلی انتخاب ہے جب مرد ووٹرس کا ووٹنگ فیصد 62.6 تھا اور خواتین ووٹرس کی ووٹنگ فیصد 62.5۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined