دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کے سامنے پارٹی کو کھلی حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کسان لیڈران
تصویر: پریس ریلیز
دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کے ذریعہ دی جا رہی گارنٹیوں اور انتخابی منشور میں شامل عوامی ایشوز سے ہر طبقہ متاثر نظر آ رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال آج اس وقت سامنے آئی جب ’دہلی دیہات مورچہ‘ کی قیادت میں دہلی دیہات کے کسانوں نے کانگریس کی کھلی حمایت کا اعلان کر دیا۔ کچھ کسان لیڈران نے آج دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو سے ملاقات کر انھیں پگڑی باندھی اور بطور تحفہ شال بھی پیش کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر کسانوں نے کانگریس پارٹی کو اپنی کھلی حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو ووٹ دیں۔ مختلف گاؤں سے آئے کسانوں نے ریاستی صدر کا اس بات کے لیے شکریہ بھی ادا کیا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دہلی دیہات کے سبھی زیر التوا ایشوز کو شامل کیا، جو کہ ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ دہلی دیہات کو انصاف دلانے کی سمت ایک اہم کوشش ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں دہلی دیہات کی ترقی کے لیے کئی اہم نکات شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں ’سب کو پلاٹ، اسمارٹ گاؤں‘ منصوبہ کو نافذ کرنا، 20 نکاتی پروگرام کے تحت الاٹ 4/74 زمین والے کسانوں کو مالکانہ حق فراہم کرنا، زرعی اراضی کے سرکل ریٹ کو 5 کروڑ روپے فی ایکڑ کرنا اور لینڈ پُلنگ پالیسی کا پریکٹیکل ریویو کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دہلی دیہات کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کا فائدہ آسانی سے مل سکے، اس کے لیے نجف گڑھ میں ویسٹ کیمپس اور بوانا میں نارتھ ویسٹ کیمپس کھولنے کی بات بھی انتخابی منشور میں شامل ہے۔
Published: undefined
بہرحال، آج دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو سے ملاقات کے بعد ’جئے کسان آندولن‘ کے دہلی ریاستی صدر و دہلی دیہات مورچہ کے بانی راجیو یادو نے کہا کہ دہلی کی موجودہ حکومت نے دیہات علاقہ کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ عآپ اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان لگاتار رسہ کشی کے سبب کوئی اہم کام نہیں ہو سکا۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کو حمایت دے کر دہلی دیہات کی مجموعی ترقی کو رفتار دینا ضروری ہو گیا ہے۔ آج دیویندر یادو کے سامنے کانگریس کی حمایت کا اعلان کرنے پہنچے کسان لیڈران میں کئی اہم نام شامل تھے۔ کسانوں کے اس نمائندہ وفد میں ڈھاسا 12 کھاپ کے ایس سی سماج کے سابق پردھان چوکھراج کٹاریا، چودھری دلباغ سنگھ نیلوال، ڈاکٹر رام نواس یادو (سریہڑا)، جگدیش یادو (کانگن ہیڑی)، نریندر یادو (گھمن ہیڑا)، روہتاش سنگھ رانا (گھیورا)، بریجندر سنگھ یادو (دولت پور)، کرن سنگھ (باپڈولا)، دیویندر کمار ڈاگر (سمس پور خالصا) کا نام قابل ذکر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined