قومی خبریں

دہلی: کورونا کے بے قابو حالات پر امت شاہ اور کیجریوال کی تیسری مرتبہ میٹنگ

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال، دہلی پولس کمشنر ایس این شریواستو، سینئر افسران کے ساتھ ساتھ داخلہ اور وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دہلی اور قومی راجدھانی علاقے میں صورت حال کا جائزہ لیا۔ امت شاہ نے دہلی میں کورونا وبا کی صورت حال پر ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ میٹنگ کی ہے۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال، دہلی پولس کمشنر ایس این شری واستو، قومی راجدھانی علاقے کے ضلعوں کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ داخلہ اور وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے انفیکشن کی تازہ صورت حال کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کی تیاریوں اور منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی اور این سی آر کے ضلعوں کے درمیان لوگوں کی آمدورفت کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لئے کیے گئے اقدامات اور اعلانات کا بھی میٹنگ میں ذکر کیا گیا۔ امت شاہ نے گزشتہ چار دنوں سے دہلی میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں لفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجری وال اور سینئر افسران کے ساتھ مسلسل میٹنگیں کی ہیں۔

Published: undefined

دہلی کے تینوں نگرنگموں کے ساتھ بھی امت شاہ نے میٹنگ کی۔ انہوں نے دہلی کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ بھی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔ وزیر داخلہ نے دہلی حکومت کے کورونا علاج کے لئے متعین اسپتال لوک نائک جے پرکاش کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد راجدھانی کے سبھی اسپتالوں میں نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران آئے مشوروں کی بنیاد پر ہی دہلی میں کورونا جانچ کی قیمت ٹیکس کے ساتھ 2400 روپے طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کنٹینمینٹ زون میں ریپیڈ ٹسٹ بھی بڑی تعداد میں کیے جارہے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بدھ کے اعدادوشمار کے مطابق ریکارڈ 2414 نئے معاملے سامنے آنے سے مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 47 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران کووڈ کے 67 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined