قومی خبریں

دہلی: اولڈ راجندر نگر کوچنگ حادثے پر لیفٹیننٹ گورنر سخت، فائر اہلکاروں پر ہوگی کارروائی

وی کے سکسینہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کی غفلت یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ واقعہ ایک سنگین سبق ہے کہ فائر سیفٹی جیسے حساس معاملے میں ایک چھوٹی سی کوتاہی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

قومی راجدھانی کے اولڈ راجندر نگر واقع راؤ کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں جولائی 2024 میں میں ایک المناک حادثے میں 3 طالب علموں کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے نے راجدھانی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اب دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے محکمہ فائر کے دو سینئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈویژنل آفیسر ویدپال اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر ادے ویر سنگھ دونوں کو سنگین لاپرواہی اور حقائق چھپانے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویژنل آفیسر ویدپال اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر ادے ویر سنگھ دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حادثے کے بعد دراصل دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اب لیفٹیننٹ گورنر نے سی سی ایس (سی سی اے) ضابطہ 1965 کی قواعد 14 اور 18 کے تحت ان کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دردناک واقعہ 27 جولائی 2024 کی رات کو پیش آیا تھا جب دہلی میں شدید بارش سے راؤ کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں اچانک پانی بھر گیا۔

Published: undefined

واردات کے وقت 3 طالب علم لائبریری میں پڑھ رہے تھے اور چند منٹوں میں پانی اور دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی تھی۔ بعد میں کی گئی تحقیقات میں پتہ چلا کہ غیرقانونی طور سے بیسمنٹ کا استعمال لائبریری اور بیٹھنے کے کمرے کے طور پرکیا جارہا تھا جب کہ واضح طور پر اس کی ممانعت ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دونوں فائر اہلکاروں نے یکم جولائی 2024 کو معائنے کے دوران اس حقیقت کو چھپایا کہ بیسمنٹ میں طلباء کی لائبریری چل رہی ہے۔ ان کی سفارش پرہی 9 جولائی 2024 کوعمارت کو فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہاں سرگرمیاں جاری رہیں، اسی لاپرواہی نے 3 معصوم طلبہ کی جان لے لی۔

Published: undefined

حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی تحقیقاتی رپورٹ میں دونوں افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اب ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ کو دونوں افسران کے خلاف مقررہ وقت کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں وی کے سکسینہ نے کہا کہ عوامی تحفظ سے وابستہ محکموں میں کسی بھی طرح کی غفلت یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ واقعہ ایک سنگین سبق ہے کہ فائر سیفٹی جیسے حساس معاملے میں ایک چھوٹی سی کوتاہی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined