ویڈیو گریب
دہلی کے روہنی سیکٹر-17 واقع جھگی بستی میں اتوار کی صبح لگی آگ نے لوگوں پر قہر برپا کر دیا ہے۔ اس آگ میں 800 سے زیادہ جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ حادثے میں 2 بچوں کی دردناک موت ہوئی ہے جبکہ 5 دیگر افراد زخمی ہیں۔ دہلی فائر سروس کے افسروں نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
فائر سروس کو صبح 11:55 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پہلے 17 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں، لیکن آگ کی خوفناک شکل کو دیکھتے ہوئے اسے ’میڈیم کیٹگری‘ میں اَپ گریڈ کیا گیا اور کُل 26 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تین گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک 800 سے زائد آشیانے جل کر خاک ہو چکے تھے۔ پولیس افسر گوئل نے بتایا کہ آگ میں سے دو بچوں کی لاش، جس میں ایک کی عمر ڈھائی سال اور دوسرے کی تین سال تھی، برآمد کی گئی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ آگ پانچ ایکڑ میں پھیلی جھگی بستی میں لگی تھی، جہاں جھگیاں ایک دوسرے سے سٹی ہوئی تھیں۔ فائربریگیڈ محکمہ نے بتایا کہ آگ بجھانے میں مشکل اس لیے آئی کیونکہ سامنے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کی اونچی دیوار تھی، جس سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو اندر جانے میں تاخیر ہوئی۔
Published: undefined
ابھی آگ لگنے کی صحیح وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق جھگیوں میں غیر منظم طور سے بجلی کے تار اور کئی ایل پی جی سلنڈر پائے گئے ہیں، جس سے آگ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد تلاشی اور کولنگ کا کام کیا۔ سے زائد جھگیوں کے جل جانے کی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگوں کے لیے رہائش کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور انہیں جلد ہی کسی ٹھکانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined