قومی خبریں

دہلی: اشوک وہار میں سہ منزلہ عمارت منہدم، چار بچے اور ایک خاتون ہلاک

شمال مشرقی دہلی کے اشوک وہار علاقہ میں واقع ساون پارک میں ایک سہ منزلہ عمارت منہدم ہو جانے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کم از کم 9 افراز زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: شمالی دہلی کے اشوک وہار فیز-3 علاقے میں بدھ کو ایک سہ منزلہ عمارت گر گئی جس کے بعد متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اس حادثہ میں 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 9 افراز زخمی ہوئے ہیں۔

دہلی فائر بریگیڈ سروس کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح 9:25 بجے عمارت کے منہدم ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ افسر کے مطابق دس افراد کو ملبہ سے نکالا گیا جن میں سے 4 بچوں اور ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: 26 Sep 2018, 4:45 PM IST

ابھی تک کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایم سی ڈی نے اس عمارت کو کمزور قرار دیا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمارت میں ایک درخت بھی تھا اور عمارت اس کے سہارے کھڑی ہوئی تھی۔ چونکہ درخت سوکھ چکا تھا جس کی وجہ سے عمارت مزید کمزور ہو گئی اور بھربھرا کر گر گئی ہے۔ اس حادثہ میں دو خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ ملبے کے نیچے کئی اور لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ راحت اور بچاؤ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ این ڈی آر ایف کے ترجمان کے مطابق این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں موقع کے لئے روانہ کر دی گئی ہیں۔

Published: 26 Sep 2018, 4:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Sep 2018, 4:45 PM IST