قومی خبریں

بی جے پی کو 2024 میں شکست دینے کے لئے علاقائی نہیں بلکہ قومی نظریہ درکار: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک نظریاتی ڈھانچہ ہونا چاہیے اور اسے صرف کانگریس فراہم کر سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی</p></div>

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی

 

آئی اے این ایس

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ اپوزیشن کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہو کر آپسی تال میل کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے تو 2024 میں بی جے پی کو مشکل پیش آئے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہئے اور حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ بہت سی ہم خیال جماعتیں چاہتی ہیں کہ ہندوستان میں ہم آہنگی قائم ہو۔ میں جانتا ہوں کہ اکھلیش یادو اور مایاوتی ہندوستان کو نفرت سے آزاد کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں ہم آہنگی چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک نظریاتی ڈھانچہ ہونا چاہیے اور اسے صرف کانگریس فراہم کر سکتی ہے۔

Published: undefined

انہوں کہا ’’مثال کے طور پر، اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی پوزیشن ہے لیکن اس کا نظریہ کیرالہ اور کرناٹک میں کام نہیں کرے گا۔ اپوزیشن لیڈروں کا احترام کرتے ہوئے صرف کانگریس ہی قومی نظریہ پیش کر سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل نے مزید کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ وہ (بی جے پی اور آر ایس ایس) ہم پر جارحانہ حملہ کریں، اس سے کانگریس پارٹی کے نظریہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ایک طرح سے میں انہیں اپنا سرپرست سمجھتا ہوں، وہ میری رہنمائی کر رہے ہیں، مجھے سکھا رہے ہیں کہ کیا نہیں کرنا چاہیے!‘‘

Published: undefined

اپنی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس کا مقصد محبت اور پیار پھیلانا اور نفرت کو مٹانا ہے۔ یہ یاترا 3 جنوری کو دوبارہ شروع ہوگی اور اتر پردیش میں داخل ہوگی، جس کے بعد یہ ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر کا سفر طے کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز