شہر کی سڑکوں پر جھاڑو لگانے والی خاتون ڈپٹی میئر کی کرسی پر براجمان! ووٹروں کا بے مثال فیصلہ

چنتا دیوی بھلے ہی پڑھی لکھی نہ ہوں لیکن انہوں نے پورے علاقے کو صفائی کا ایسا سبق سکھایا کہ لوگ ان کے مداح بن گئے۔ چنتا گزشتہ 40 سالوں سے میونسپل کارپوریشن میں صفائی ملازم کے طور پر کام کر رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ڈپٹی میئر کے عہدے پر منتخب ہونے والی چنتا دیوی</p></div>

ڈپٹی میئر کے عہدے پر منتخب ہونے والی چنتا دیوی

user

قومی آوازبیورو

گیا: بہار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں گیا کے ووٹروں نے ایک بے مثال فیصلہ لیتے ہوئے گیا میونسپل کارپوریشن علاقے میں 40 سال سے جھاڑو دینے والی خاتون کو ڈپٹی میئر کی کرسی پر بٹھا دیا۔ کہا جاتا ہے کہ گیا میں صفائی کا پیغام دینے والی چنتا دیوی نے اپنے سر پر گندگی اٹھانے کا کام بھی کیا ہے۔

چنتا دیوی بھلے ہی پڑھی لکھی نہ ہوں لیکن انہوں نے پورے علاقے کو صفائی کا ایسا سبق سکھایا کہ لوگ ان کے مداح بن گئے۔ چنتا گزشتہ 40 سالوں سے میونسپل کارپوریشن میں صفائی ملازم کے طور پر کام کر رہی تھی۔ روزانہ کچرا اٹھانے اور جھاڑو دینے والی چنتا دیوی اب سبزی فروخت کرنے کا کرتی تھیں۔ اس بار گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کا عہدہ ریزرویشن ہونے کی وجہ سے چنتا دیوی میدان میں اتریں اور اور عوام کی مکمل حمایت سے ریکارڈ تعداد میں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔


گیا کے سابق ڈپٹی میئر موہن سریواستو کا کہنا ہے کہ چنتا دیوی نے گیا میں میلا (انسانی غلاظت) ڈھونے کا کام بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میلا ڈھونے والی والی خاتون نے ڈپٹی میئر کے عہدے کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے باشندگان غریبوں کی مدد کر کے انہیں معاشرے میں آگے لے جانے کا کام کرتے ہیں۔

سریواستو نے کہا کہ جس طرح بھگوتی دیوی سر پر ٹوکری لے کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں، میلا ڈھونے والی چنتا دیوی نے بھی اسی طرح ڈپٹی میئر کا عہدہ حاصل کر لیا۔ چنتا دیوی نے نکیتا راجک کو 27 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔


چنتا دیوی کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے لیکن انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا اپنا کام کبھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری سے ادا کی اور لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام بنایا۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ ڈپٹی میئر کی کرسی تک پہنچ کر عوام نے یہ پیغام بھی دیا کہ جمہوریت میں جھاڑو دینے والا بھی اعلیٰ عہدے تک پہنچ سکتا ہے۔

انتخاب میں ملنے والی حمایت سے ممنون چنتا نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یہاں تک کا سفر طے کر پائیں گی۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ اتنی عزت دیں گے، سوچا نہیں تھا۔ اگر آپ اپنا کام کرتے رہیں تو عوام بھی آپ کی عزت کرتی ہے۔ وہ جس دفتر میں جھاڑو دینے کا کام کرتی تھی، اب وہیں سے بیٹھ کر شہر کی صفائی کا منصوبہ خود بنائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔