قومی خبریں

سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے خلیج بنگال میں بنا گہرا دباؤ

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، بدھ کی شام یا رات میں یہ ترنکمالی کے نزدیک سری لنکا کا ساحل پار کر سکتا ہے۔

فائل تصویر (آئی اے این ایس)
فائل تصویر (آئی اے این ایس) 

چنئی: خلیج بنگال کے جنوب مشرقی اور آس پاس کے علاقے میں بنے گہرے دباؤں کے اگلے 24 گھنٹے کے دوران سمندری طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو بتایا کہ یہ گہرا دباؤ پچھلے چھ گھنٹوں سے دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے اور موجودہ وقت میں یہ ترنکومالی (سری لنکا) کے تقریباً 530 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں اور کنیا کماری سے 930 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں واقع ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ مغربی - شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور بدھ کی شام یا رات میں یہ ترنکمالی کے نزدیک سری لنکا کا ساحل پار کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کے مغرب کی سمت بڑھنے کے آثار ہیں اور تین دسمبر کی صبح یہ کومورن علاقے میں اور مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے جنوبی تمل ناڈو ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے منگل، بدھ اور جمعہ کے لئے جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ میں ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے جبکہ تین دسمبر یعنی جمرات کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی تمل ناڈو، پدوچیری، کرائیکل، شمالی کیرالہ، ماہے اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں چار دن یعنی چار دسمبر تک ’ییلوالرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی طوفان کی وجہ سے تمل ناڈو کے کنیا کماری، ترونیلویلی، توتوکوڈی، رامناتھپورم، تینکاشی اور شیوگنگئی میں مختلف مقامات پر دو دسمبر اور تین دسمبر کو شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں جنوبی کیرالہ (ترووننتپورم، کولم، پتھنم تھٹا اور الپوجھا) میں تین دسمبر کو مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی تمل ناڈو میں دو دسمبر اور چار دسمبر کو اور جنوبی کیرالہ میں تین دسمبر اور چار دسمبر کو شدید سے بہت شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی تمل ناڈو، پدوچیری، ماہے، کرائیکل اور شمالی کیرالہ میں دو دسمبر اور تین دسمبر کو مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی ساحل آندھرا پردیش میں دو دسمبر اور تین دسمبر کو لکش دیپ میں تین دسمبر اور چار دسمبر کو شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined