قومی خبریں

ایودھیا میں دلت لڑکی کا بے دردی سے قتل، آنکھیں نکالی گئیں، بغیر کپڑوں کے بھیانک حالت میں لاش ملی

ایودھیا کے سرکل آفیسر آشوتوش تیواری نے کہا کہ 22 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے جمعہ کو ایف آئی آر درج کی۔ لڑکی کی برہنہ لاش ہفتے کو برآمد ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویربشکریہ یو این آئی</p></div>

فائل علامتی تصویربشکریہ یو این آئی

 

اتر پردیش کے ایودھیا ضلع میں پولیس نے ہفتہ کے روز ایک لاپتہ شیڈول کاسٹ (ایس سی) لڑکی کی برہنہ لاش برآمد کی جس کا بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، اس کی آنکھیں نکال لی گئیں تھیں اور اس کے جسم پر کئی زخم تھے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔

Published: undefined

ایودھیا پولس کے سرکل آفیسر (سی او) آشوتوش تیواری نے کہا، "پولیس نے جمعہ کو 22 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔ لڑکی کی برہنہ لاش ہفتہ کی صبح برآمد ہوئی۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق لاش انتہائی خوفناک حالت میں تھی جسے دیکھ کر جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن اور گاؤں کی دو خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی جمعرات کی رات 10 بجے یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کسی مذہبی تقریب میں جارہی ہے، لیکن وہ واپس نہیں آئی، جس کے بعد گھر والوں نے گاؤں میں اس کی تلاش کی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے جمعہ کو ایودھیا پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس لڑکی کی سرگرمی سے تلاش کرنے کے بجائے محض رسمی کارروائی کررہی ہے۔ اس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح لڑکی کے بہنوئی کو اس کی لاش گاؤں سے آدھا کلومیٹر دور ایک چھوٹی نہر میں ملی۔ اس نے لاش ملنے کی اطلاع اہل خانہ کو دی جس کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

Published: undefined

اہل خانہ کے مطابق لڑکی کی آنکھیں نکالی گئی تھیں اور اس کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اس نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ لواحقین نے بتایا کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی، اس کی آنکھیں نکالی گئی تھیں، اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے اور چہرے اور کھوپڑی پر شدید چوٹوں کے نشانات تھے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined