قومی خبریں

سری نگر میں جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کا دوسرا دن شروع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے۔

<div class="paragraphs"><p>سری نگر میں جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سری نگر میں جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس، تصویر آئی اے این ایس

 
S Fayaz

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل کی صبح جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کا دوسرا دن شروع ہوا۔ یہ سہہ روزہ اجلاس شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں مندوبین کی جانب سے متعدد سیشنز متوقع ہیں اور بعد ازاں دن میں مندوبین کو نشاط باغ، چشمہ شاہی، پری محل، کشمیر آرٹس ایمپوریم اور پولو ویو مارکیٹ سمیت چند مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ مندوبین کے لئے ایک عظیم الشان عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سری نگر میں جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر سے شروع ہوا۔

Published: undefined

اجلاس کے مندوبین پیر کی صبح جب سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچے تو ان کا کشمیر کے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ بھارت کے جی-20 شرپا امیتاب کانٹ نے پیر کے روز بتایا کہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے کشمیر سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے۔

Published: undefined

وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد و پیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے تین دنوں تک پابندی عائد کی ہے، تاہم شہر کے باقی حصوں میں ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined