دہلی: جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج کا ایک مہینہ مکمل، آج انڈیا گیٹ پر نکالیں گے کینڈل مارچ

دھرنا دے رہے کھلاڑی آج منگل کو انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالیں گے۔ پہلوانوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>پہلوانوں کا احتجاج / قومی آواز / وپن</p></div>

پہلوانوں کا احتجاج / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے متعدد پہلوان گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جنسی ہراسانی کے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کیا جائے، جبکہ گرفتار نہیں کی گئی ہے۔

احتجاجی پہلوان آج شام 5 بجے انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالنے جا رہے ہیں۔ پہلوانوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ عام لوگوں سے کینڈل مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے بجرنگ پونیا نے کہا کہ شاید یہ ملک کا پہلا ایسا کیس ہے جس میں پوکسو کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری نہیں ہو رہی۔


قبل ازیں، کھاپ پنچایت نے بھی پہلوانوں کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ پہلوانوں کی حمایت میں ہریانہ کے ماہم میں 21 مئی کو ایک کھاپ پنچایت کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ پر پہلوانوں کے دھرنے کے ایک ماہ مکمل ہونے پر انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ جس دن نئی پارلیمنٹ کا افتتاح ہوگا، پہلوان اسی دن پارلیمنٹ کے باہر مہیلا مہاپنچایت کا اہتمام کریں گے۔ اس سے پہلے پہلوانوں نے پیر کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے نارکو ٹیسٹ کے چیلنج کو قبول کر لیا۔ بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ ہم سب کسی بھی ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں لیکن یہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔