قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں پرینکا گاندھی کی شرکت، عوام میں زبردست جوش و خروش، تیجسوی کا این ڈی اے پر نشانہ

پرینکا گاندھی پہلی مرتبہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں شامل ہوئیں اور راہل گاندھی کے ساتھ روڈ شو کیا۔ تیجسوی نے این ڈی اے پر جمہوریت کمزور کرنے کا الزام لگایا، عوام میں زبردست جوش و خروش نظر آیا

<div class="paragraphs"><p>ووٹر ادھیکار یاترا میں پرینکا گاندھی کی شرکت / تصویر آئی این سی</p></div>

ووٹر ادھیکار یاترا میں پرینکا گاندھی کی شرکت / تصویر آئی این سی

 

سپول: بہار میں ووٹروں کے حقوق کے لیے جاری کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ آج اپنے دسویں دن سپول سے شروع ہوئی، جس میں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا پہلی بار شامل ہوئیں۔ اس یاترا کی قیادت کانگریس رہنما راہل گاندھی اور بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ یاترا الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام کاٹے جانے کے خلاف نکالی جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کے شامل ہونے سے کارکنان اور حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ کانگریس کے مطابق اس سے ووٹروں کے حقوق کے لیے جاری اس جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔

منگل کو سپول کے حسین چوک سے راہل اور پرینکا گاندھی نے ایک شاندار روڈ شو کا آغاز کیا۔ دونوں رہنما ایک ہی گاڑی پر سوار ہو کر عوام کا خیرمقدم کرتے نظر آئے۔ روڈ شو کے دوران پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کے ہاتھوں میں کانگریس کے پرچم اور بینر لہرا رہے تھے، جس سے ماحول خاصا پرجوش رہا۔ یہ قافلہ مدھوبنی کے راستے دربھنگہ بیس کیمپ تک پہنچے گا۔

Published: undefined

کانگریس کے مطابق بہار میں سماجی یکجہتی اور سیاسی بیداری پیدا کرنا اس یاترا کا بنیادی مقصد ہے۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کے بھی شامل ہونے کی توقع ہے، جبکہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریوَنت ریڈی پہلے ہی اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس سے انڈیا بلاک کے اس سیاسی پروگرام کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

تیجسوی یادو نے یاترا کے دوران خطاب کرتے ہوئے این ڈی اے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری ووٹر ادھیکار یاترا سے این ڈی اے میں کھلبلی صاف نظر آ رہی ہے۔ این ڈی اے کا مطلب ہے ’نہیں دیں گے ادھیکار۔‘ یہ لوگ جمہوریت اور آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر بہار کے عوام انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں مہاگٹھ بندھن کے لیے زبردست جوش ہے اور لوگ راہل گاندھی اور اپوزیشن رہنماؤں کی اس عوامی رابطہ مہم کو بھرپور حمایت دے رہے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل اور ریاست میں صنعتوں کے فقدان جیسے سنگین مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا، ’’11 سال سے مرکز اور 20 سال سے بہار میں این ڈی اے کی حکومت ہے مگر حالت جوں کی توں ہے۔‘‘

سپول میں آج کا روڈ شو اور عوامی جوش اس بات کا اشارہ ہے کہ اپوزیشن ووٹروں کے حقوق اور جمہوری قدروں کے تحفظ کے ایجنڈے پر ریاستی سطح پر مضبوط مہم چلا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined