قومی خبریں

’داؤد ابراہیم ہماری سرزمین پر موجود نہیں‘ پاکستان کا تبدیل شدہ بیان

پاکستان نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں بھارتی میڈیا میں کیے جانے والے دعوے کی تردید کرتے ہوئے داؤد کی موجودگی پر کئے گئے مبینہ اعتراف کو بے بنیاد قرار دیا ہے

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم 

اسلام آباد: پاکستان نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں بھارتی میڈیا میں کیے جانے والے دعوے کی تردید کرتے ہوئے داؤد کی موجودگی پر کئے گئے مبینہ اعتراف کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارتی میڈیا میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر داؤد ابراہیم کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے، یہ دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔‘ پاکستان نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ بھی مسترد کر دیا کہ پاکستان 88 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

Published: 23 Aug 2020, 10:11 AM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بین الحکومتی تنظیم ایف اے ٹی ایف (فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس) کی نگرانی کی فہرست سے نکلنے کی کوششوں کے تحت پاکستان نے دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں داؤد ابراہیم کا نام بھی شامل تھا اور اس کا پتہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع وائٹ ہاؤس کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

Published: 23 Aug 2020, 10:11 AM IST

اب اپنے بیان کو تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ’’18 اگست 2020 کو دو ایس آر او جاری کیے گئے تھے۔ اس فہرست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نامزد افراد اور اداروں کے نام موجود ہیں۔ اس طرح کے ایس آر او وقتا فوقتا جاری کیے جاتے ہیں اور 2019 میں بھی اس طرح کے ایس آر اوز جاری کئے گئے تھے۔

Published: 23 Aug 2020, 10:11 AM IST

واضح رہے کہ داؤد ابراہیم ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کا کلیدی ملزم ہے۔ دھماکے انجام دینے کے بعد وہ اپنے کا کنبہ سمیت ممبئی سے فرار ہو گیا تھا۔ داؤد کا نام ہندوستان کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہے۔ متعدد مواقع پر داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے ثبوت دنیا کے سامنے ظاہر ہوتے رہے ہیں لیکن پاکستان ہر بار اس کی موجودگی کی تردید کرتا رہا۔

Published: 23 Aug 2020, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Aug 2020, 10:11 AM IST