قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج کیا جائے گا اعلان، 11:30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

کرناٹک میں سابقہ اسمبلی انتخابات مئی 2018 میں ہوئے تھے اور کل 224 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 104، جبکہ کانگریس نے 80 سیٹیں حاصل کی تھیں

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہونے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن صبح ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کر کے انتخابی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ خیال رہے کہ ریاستی اسمبلی کی مدت کار 24 مئی کو ختم ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

کرناٹک میں آخری بار مئی 2018 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ ریاست میں اسمبلی کی 224 سیٹیں ہیں اور گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 104 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ، کانگریس کو 80 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ جے ڈی ایس نے 37 سیٹیں جیتی تھیں اور کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔

Published: undefined

سابقہ انتخابات کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس نے مخلوط حکومت قائم کی تھی اور جے ڈی ایس لیڈر کماراسوامی وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ تاہم، یہ مخلوط حکومت تقریباً 14 ماہ بعد گر گئی تھی اور بی جے پی پر حکومت گرانے کا الزام عائد ہوا۔ بی جے پی نے کانگریس چھوڑنے والے ایم ایل اے کے ساتھ بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں حکومت بنائی۔ یدی یورپا نے دو سال بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اس کے بعد بسواراج بومئی ریاست کے وزیراعلیٰ بنے۔

Published: undefined

اس وقت ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کے نام بھی شامل تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ورونا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ، کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کو کنک پورہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined