قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں چھایا اندھیرا، کئی مقامات پر ہو رہی بارش، گرمی سے لوگوں کی ملی نجات، لیکن آبی جماؤ بڑا مسئلہ

دہلی سمیت پورے شمالی اور وسط شمالی ہند میں ان دنوں مانسون مہربان ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہاں لگاتار بارش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل)، تصویر  قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں بارش (فائل)، تصویر قومی آواز / وپن

 

دہلی اور اس کے قرب و جوار میں موسم بہت سہاؤنا ہو چکا ہے۔ اتوار کے روز سے ہی موسم بہت اچھا ہے اور رہ رہ کر کئی مقامات پر بارش بھی ہو رہی ہے۔ آج بھی دہلی و این سی آر میں ہلکی دھوپ چھاؤں والی حالت رہی اور شام ہوتے ہوتے کئی مقامات پر موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ تقریباً 6 بجے آسمان پر گھنے بادل چھا گئے اور کئی مقامات پر تاریکی دیکھنے کو ملنے لگی۔ کچھ مقامات پر پہلے ہلکی بارش شروع ہوئی، اور پھر اس نے تیزی اختیار کر لی۔

Published: undefined

دہلی کے علاوہ نوئیڈا اور غازی آباد کے بھی کئی حصوں میں بارش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لگاتار تین چار دن سے بارش ہونے کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے دہلی اور این سی آر میں شدید اُمس سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ حالانکہ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جو لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ بدھ سے ہی رہ رہ کر بارش ہو رہی ہے۔ اس وجہ سے دہلی کے ذیلی علاقوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ اتوار کو ہوئی بارش سے ہی حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ کئی مقامات پر پانی بھر گیا اور کئی لوگوں کی گاڑیاں بھی ڈوب گئی ہیں۔ کئی عمارتوں کے بیسمنٹ اور پارکنگ میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ پیر کی صبح کئی مقامات پر حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن اتم نگر، بنداپور سمیت کئی علاقوں میں از سر نو بارش نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined