قومی خبریں

خواجہ کی درگاہ میں کورونا کیئر سینٹر قائم کرنے سے بڑی مدد ملے گی: نقوی

کورونا وبا کے دوران ملک کے تمام شہری اداروں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ اس چیلنج بھرے وقت میں عوام کی صحت و سلامتی کے کاموں میں مکمل تعاون کریں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اجمیر واقع درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگارہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے اس خط کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے درگاہ واقع کایڑ آرام گاہ کو عارضی طور پر کورونا کیئر سینٹر کے طور پر استعمال کیے جانے کی پیشکش کی ہے۔ مسٹر نقوی نے اس خط کے جواب میں لکھا ہے کہ اس سینٹر سے ہزاروں لوگوں کی صحت وسلامتی میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے تمام شہری اداروں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ اس چیلنج بھرے وقت میں عوام کی صحت و سلامتی کے کاموں میں مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ انہیں یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت کام کرنے والی درگاہ کمیٹی، خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف، اس بحران کی گھڑی میں تعاون کرنے کے مقصد سے 150 بیگہہ میں پھیلی کایڑ آرام گاہ کو عارضی کورونا کیئر سینٹر کے طور پر ریاستی حکومت کو استعمال کرنےکے لیے دینا چاہتی ہے‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا،’ انسانی بہبود کے اس کام میں مکمل طور پر درگاہ کمیٹی کے فیصلے پر اتفاق کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے درخواست کروں گا کہ فوراً ریاستی حکومت سے رابطہ کرکے وہاں ’کووڈ کیئر سینٹر‘ شروع کروائیں‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined