رنجیت رنجن اور شمع محمد / ویڈیو گریب
نئی دہلی: کانگریس نے بہار کے ضلع مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی کے بعد علاج نہ ملنے پر اس کی موت کو جے ڈی یو-بی جے پی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اسے ’ادارہ جاتی قتل‘ قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں واقع پارٹی دفتر میں کانگریس کی رکن پارلیمان رنجیت رنجن اور ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے پریس کانفرنس میں بہار کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی۔
Published: undefined
رنجیت رنجن نے کہا کہ 26 مئی کو مظفرپور کے کُڑھنی بلاک میں ایک 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس کا گلا کاٹ دیا گیا اور پھر اسے اینٹ بھٹے کے گڑھے میں پھینک دیا گیا۔ بچی کے جسم پر 20 سے زیادہ چاقو کے زخم کے نشان پائے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی آر درج کرانے گئے افراد پر پولیس نے الٹا لاٹھی چارج کیا۔ ملزم پہلے بھی پرتشدد نوعیت کا تھا، اس کے باوجود وہ آزاد کیوں گھوم رہا تھا؟
Published: undefined
کانگریس رہنما نے بتایا کہ بہار پردیش کانگریس کی خواتین ونگ کی صدر اور دیگر رہنما بچی کی عیادت کے لیے اسپتال گئے۔ کانگریس نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے دہلی ایمس ایئر لفٹ کرنے کی اپیل کی، مگر حکومت نے توجہ نہیں دی۔
رنجیت رنجن کے مطابق جب حالت بگڑی تو بچی کو پٹنہ لایا گیا، مگر ایمس پٹنہ نے ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کا حوالہ دے کر داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں بچی کو پی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا، جہاں وہ پانچ گھنٹے تک ایمبولینس میں پڑی رہی۔ کانگریس رہنماؤں کی مداخلت کے بعد اسے بچوں کے وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور علاج کے دوران وہ دم توڑ گئی۔
Published: undefined
انہوں نے حالیہ دنوں میں بہار کے مختلف اضلاع جیسے چھپرا، سیتامڑھی، بیتیا، ارریہ اور مونگیر میں پیش آئے جنسی جرائم کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈبل انجن‘ کی حکومت کے دوران بہار میں روزانہ آٹھ قتل، 33 اغوا اور 134 سے زیادہ سنگین جرائم ہو رہے ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شمع محمد نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں دلتوں اور خواتین پر مسلسل ظلم ہو رہا ہے لیکن حکومت مجرموں کو بچانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی معاملات میں نہ تو ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی۔
Published: undefined
انہوں نے یاد دلایا کہ جب نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح ہو رہا تھا تو برج بھوشن سنگھ اندر موجود تھا، جبکہ خواتین پہلوان باہر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے تشدد کا شکار ہو رہی تھیں۔ ڈاکٹر شمع محمد نے بی جے پی رہنما پر کانگریس ترجمان سریندر راجپوت کی مرحومہ والدہ پر بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا کی جانب سے توہین آمیز ریمارک کی بھی مذمت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اثرورسوخ والے ملزمان کو بچانے میں لگی ہے، جبکہ عام لوگوں کو انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined