قومی خبریں

’دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہشمند‘، این اے سی ڈی اے او آر کی رپورٹ این ڈی اے کے لیے خطرے کی گھنٹی

این اے سی ڈی اے او آر سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ’دعا کرنی چاہیے‘ کہ چیف جسٹس کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا بہار اسمبلی انتخاب میں ان کے ووٹ پر اثر نہ پڑے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دلت اور قبائلی تنظیموں کے قومی کنفڈریشن ’این اے سی ڈی اے او آر‘ کے سربراہ اشوک بھارتی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بہار میں دلت حاشیہ پر ہیں اور اب وہ تبدیلی کے لیے بڑا قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ انھوں نے ’دلت کیا چاہتے ہیں‘ عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر ایک وکیل کے ذریعہ جوتا پھینکنے کی کوشش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ملک کے سسٹم کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ حملہ حقیقی معنوں میں سسٹم پر مہدف حملہ تھا۔

Published: undefined

این اے سی ڈی اے او آر سربراہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ’دعا کرنی چاہیے‘ کہ چیف جسٹس کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا بہار اسمبلی انتخاب میں ان کے ووٹ پر اثر نہ پڑے۔ رپورٹ کے مطابق درج فہرست ذات بھی اس مرتبہ کے انتخاب میں اثرانداز ہو سکتا ہے جس کی آبادی بہار کی مجموعی آبادی میں 19.65 فیصد ہے۔ یہ طبقہ مستقل عدم مساوات کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ریاست کی ترقی میں مناسب شراکت داری سے محروم ہیں۔

Published: undefined

اشوک بھارتی نے 8 اکتوبر کو رپورٹ جاری کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’چاہے تعلیم ہو، صحت ہو یا روزگار، بہار میں دلت پوری طرح سے حاشیے پر ہیں۔ دلت موجودہ حالات کے بالکل خلاف ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دلت انتہائی ناراض ہیں اور تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ میں حالانکہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کس طرف جائیں گے۔‘‘ حالانکہ وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ ’’ایسا لگتا ہے جیسے یہ طبقہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے دور جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined