قومی خبریں

تتلی LIVE: طوفان سے آندھرا میں 8 افراد ہلاک، اوڈیشہ میں بھی بھاری تباہی

محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعرات کی صبح تقریبا 5.30بجے یہ طوفان ٹکرایا ۔اس طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گنجم اور گجپتی اضلاع میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر رہی اور سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
سمندری طوفان تتلی کی زد میں آنے سے 8 افراد ہلاک

سمندری طوفان تتلی نے بھاری تباہی مچانی شروع کر دی ہے جس میں کئی افراد کی جان چلی گئی ہے۔ طوفان نے اوڈیشہ اور آندھرا دونون ریاستوں میں تباہی مچائی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق آندھرا پردیش میں اب تک 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اموات شری کاکولم اور وجیا گرام میں واقع ہوئی ہیں۔

طوفان کی شدید تباہی کے بعد سڑکوں کو صاف کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی ترسیل کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ طوفان ’تتلی‘ ابھی مزید شدت اختیار کر ستا ہے جس کے باعث حالات اور خراب ہوں گے۔ طوفان کی وجہ سے بھاری بارش ہونے کے بعد ذیلی علاقوں میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

طوفان سے حاملہ خاتون کی بچی جان، نومولود بچی کا نام ’تتلی‘ رکھا

اوڈیشہ میں طوفان تتلی میں بچائی گئی ایک حاملہ خاتون نے اپنی نومولود بچی کا نام تتلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوڈیشہ کے گنجام ضلع میں آسکا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں شلٹر کیمپ سے دو حاملہ خواتین کو منتقل کیاگیا۔ ایک حاملہ خاتون نے صبح 6 بجکر دس منٹ پر لڑکی کو جنم دیا اور اس نے اپنی نومولود لڑکی کانام تتلی طوفان کے نام پر ہی تتلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

سمندری طوفان تتلی آج صبح اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکریا۔ اس طوفان کی شدت کافی زیادہ ہے جس کے نتیجہ میں کئی درخت اکھڑ گئے اور طیاروں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 5.30 بجے یہ طوفان ٹکرایا۔ اس طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گنجم اور گجپتی اضلاع میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر رہی اور سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

سمندری طوفان تتلی شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں تک پہنچنے کے بعد اب بنگال کی جانب رُخ کر چکا ہے۔ گوپال پور میں آئے سمندری طوفان کی زد میں آکر ماہی گیروں کی ایک کشتی پلٹ گئی، اس میں 5 ماہی گیر سوار تھے جنہیں بچا لیا گیا ہے۔ طوفان سے آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

سمندری طوفان کی زد میں آنے سے اوڈیشہ کے گوپال پور میں بچاؤ کے لئے تعینات ایک ٹیم نے گوپال پور کے پارادیپ علاقہ سے سبھی ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا، ’’حکومت اور انتظامیہ الرٹ پر ہیں۔ ہر کسی کا آگے آنا اس وقت کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی تعاون دے گا تو ہم اس آفت سے بہتر طریقہ سے نمٹ پائیں گے۔‘‘

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

اوڈیشہ کے 18 اضلاع میں ریڈ الرٹ

اوڈیشہ اسٹیٹ ایمرجنسی سنٹر کے افسر صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ اس طوفان کا اثر شمالی آندھراپردیش میں بھی دیکھا گیا جہاں ریاستی حکومت نے 18 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا۔ طوفان کے زیراثر سریکاکلم، وجئے نگرم اور وشاکھاپٹنم میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ کلنگاپٹنم، بھیمونی پٹنم، وشاکھاپٹنم، گنگاپورم کی بندرگاہ پر خطرہ کا نشان 10 لگا دیا گیا ہے۔

طوفان کے سبب ساحل سے اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے بتایا کہ آج شام تک اے پی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے سبب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ طوفان کے سبب اے پی کا ضلع سریکاکلم تاریکی میں ڈوب گیا۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو اس طوفان سے متاثر علاقوں میں راحت کیلئے افسروں کے ساتھ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ریونیو، پولس، آفات سماوی، صحت وطبابت کے افسروں کو چندرا بابو نائیڈو نے ہدایت دیں ہیں کہ وہ متاثرہ افراد کے لئے فوری طورپر راحت کے اقدامات کریں۔

انہوں نے سکریٹریٹ میں رئیل ٹائم گورننس کے افسروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس طوفان کی شدت اور ا س کے نقصانات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس طوفان کی رفتار 140تا150کیلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساروبوجا منڈل میں مکان کے گر کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی جس کی شناخت 55 سالہ سوریہ راؤ کے طورپر کی گئی ہے جبکہ سریکاکلم میں درخت کے گر پڑنے کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اس کی شناخت 62 سالہ نرسماں کے طورپر کی گئی ہے۔

تتلی طوفان پر اے پی کے وشاکھاپٹنم کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے گوپال پور اور پارادیپ میں کوسٹل ڈوپلر ویدر رراڈرس کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مشاہدات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مغرب۔وسطی خلیج بنگال پر بنا یہ طوفان پیش قدمی کر رہا ہے۔ طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گوپال پور اور بہرام پور میں کئی مقامات پر سڑکوں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

اوڈیشہ کے گوپال پورمیں 102 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اے پی کے کلنگاپٹنم میں 56 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان کے پیش نظر حکومت اڈیشہ نے 5 ساحلی اضلاع سے لوگوں کا تخلیہ کرا لیا ہے۔

وزیراعلی نوین پٹنائک کی ہدایت کے بعد گنجم، پوری، کھردا، کیندراپارا اور جگت سنگھ پور اضلاع کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کو منتقلی یقینی بنایا گیا۔ گنجم میں تقریباً 1000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2018, 11:22 AM IST