تصویر سوشل میڈیا
گردابی طوفان 'فینگل' دستک دے چکا ہے۔ اس کا زبردست اثر تمل ناڈو اور پڈوچیری میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان ریاستوں میں اس وقت شدید بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے سبب راجدھانی چنئی میں تو سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور یہاں کے ہوائی اڈہ کو بھی بند کرنا پڑا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ہوئی شدید بارش اور تیز ہواؤں نے لینڈ سلائڈ سے پہلے چنئی میں اُڑان اور ٹرین خدمات کو روک دیا ہے۔ اس طوفان کے سبب ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ہے۔
Published: undefined
راجدھانی شہر میں کئی اسپتالوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ تمل ناڈو کے کئی ضلعوں میں اسکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں اور ہفتہ کو علاقے میں آنے والے طاقتور گردابی طوان سے پہلے سینکڑوں لوگ محفوظ پناگاہوں میں چلے گئے ہیں۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے انتظامیہ نے باشندوں کو طوفان کے لیے تیار رہنے کے لیے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایم ایس الرٹ بھیجا ہے۔
چنئی ہوائی اڈے پر پانی بھر جانے کے سبب کئی پروازیں رد ہونے سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر آمد و رفت اتوار صبح 4 بجے تک کے لیے معطل کر دیئے گئے۔ حیدر آباد میں بھی کم سے کم 20 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جو چنئی اور تروپتی سے آنے جانے والی خدمات تھیں۔
Published: undefined
خلیج بنگال سے اوپر اٹھا گردابی طوفان 'فینگل' تمل ناڈو-پڈوچیری ساحل کو پوری طرح پار کر چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنگال کے جنوب-مغربی میں 'فینگل' طوفان گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب-جنوب-مغرب کی طرف بڑھ گیا اور رات ساڑھے نو بجے خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں شمالی تمل ناڈو کے ساحلوں کے قریب اور مہابلی پورم کے جنوب مغرب میں اور چنئی کے جنوب مغرب سے 30 کلومیٹر شمال مشرق میں مرکوز تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined