قومی خبریں

مہا کمبھ کے نام پر ہو رہا ہے سائبر فراڈ، یوپی پولیس نے  جاری کی ویڈیو

پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے انعقاد کے دوران سائبر مجرموں کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یوپی پولیس نے چوکسی بڑھا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا،ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا،ویڈیو گریب

 

مہاکمبھ 2025 پریاگ راج میں منعقد ہو رہا ہے۔ مہاکمبھ 13 جنوری کو پریاگ راج کے سنگم علاقے میں مکر سنکرانتی کے غسل یعنی اسنان کے ساتھ شروع ہوگا۔ اس دوران پریاگ راج میں سائبر مجرم بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ اس سائبر کرائم سے بچنے کے لیے اتر پردیش پولیس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل، پریاگ راج میں شروع ہونے والے مہاکمبھ2025 کو لے کر سائبر مجرم بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ سائبر جرائم پیشہ افراد نت نئے طریقوں سے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یوپی پولیس انتظامیہ نے اسے روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جھانسی میں یوپی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا 'X' پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ سائبر کرائم سے کیسے بچ سکتے ہیں۔

Published: undefined

پولس نے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ مہاکمبھ2025 کو لے کر سائبر مجرم سرگرم ہو گئے ہیں۔ وہ ہوٹل بک کروا کر یا بار کوڈ بھیج کر آپ کو اپنا شکار بنا لیں گے اور پلک جھپکتے ہی آپ کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیں گے۔ اس لیے آپ چوکنا رہ کر ہی سائبر کرائم سے بچ سکتے ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق جھانسی پہنچنے اپر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس آلوک سنگھ نے کہا کہ ریاست کا سوشل میڈیا سنٹر بہت جدید سروس ہے۔ اس کے یونٹس تمام اضلاع میں ہیں اور ہر کسی کو 24 گھنٹے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر ایسا کوئی شرارتی کیس سامنے آئے تو اس کی آئی ڈی کو ٹریک کریں اور کارروائی کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined