فائل تصویر آئی اے این ایس
کانگریس پارٹی آزادی کے بعد پہلی بار اپنی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ بہار میں کر رہی ہے۔ یہ میٹنگ آج پٹنہ کے صداقت آشرم میں ہوگی۔ اس میٹنگ کے ذریعہ کانگریس کو امید ہے کہ وہ بہار میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اپنی کامیابی کو دہرائے گی۔ پارٹی نے 2023 کے انتخابات سے پہلے تلنگانہ میں سی ڈبلو سی کی میٹنگ بھی کی تھی، اور اس کا وہاں کافی اثر ہوا تھا۔
Published: undefined
کانگریس کے سرکردہ لیڈران بشمول پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، اور پارٹی کے تقریباً تمام 170 ارکان میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں بحث کے اہم موضوعات میں بہار اسمبلی انتخابات کی تیاری، انتخابات میں شفافیت، ووٹر فہرستوں کے خصوصی معائنہ (ایس آئی آر)میں بے قاعدگیاں اور الیکشن کمیشن کی آزادی شامل ہیں۔ پارٹی بہار اور ملک کو درپیش اہم مسائل بشمول مہنگائی، بے روزگاری، خواتین کے خلاف مظالم اور سفارتی ناکامیوں پر بھی بات کرے گی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کی ستائش کی جائے گی، جس میں بہار میں ووٹ چوری اور ووٹر لسٹ کی جانچ پر توجہ دی گئی تھی۔ راہل گاندھی نے 16 دنوں میں بہار کے 25 اضلاع میں 1300 کلومیٹر کا سفر کیا۔ پارٹی ووٹ کی چوری کو روکنے اور اپنے گڑھ میں ووٹروں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے ایک "گھر گھر حقوق مہم" بھی شروع کرے گی۔
Published: undefined
برطانوی راج سے ملک کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بہار میں کانگریس کی اتنی بڑی میٹنگ کر رہی ہے۔ آخری بار 1940 میں کی تھی۔ صداقت آشرم ایک تاریخی مقام ہے جہاں مہاتما گاندھی، راجندر پرساد، اور نہرو جیسے لیڈروں نے جدوجہد آزادی کے لیے حکمت عملی بنائی تھی۔
Published: undefined
اس میٹنگ کے ذریعہ کانگریس بہار اسمبلی انتخابات میں مضبوطی سے حصہ لینے اور عظیم اتحاد کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ بہار میں انتخابات آنے والے مہینوں میں ہوں گے، اور توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے شروع میں اعلان کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined